بھٹکل:کے ڈی پی سہ ماہی میٹنگ میں رکن اسمبلی کا مخالفین کو منہ توڑ جواب :افسران کی معرفت سرکاری امداد کا پیش کیا حساب کتاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th March 2018, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل 13/ مارچ (ایس اؤنیوز)تعلقہ پنچایت ہال میں منعقدہ   آخری سہ ماہی کے ڈ ی پی میٹنگ میں رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کو ملنے والی سرکاری امداد کے حساب کتاب کی تفصیلات سرکاری افسران کے ذریعے فراہم کرتے ہوئے مخالفین کو منہ توڑ جواب دینےکی کوشش کی ہے۔  سرکاری افسران کی طرف سے پیش کی گئی معلومات کےمطابق بھٹکل حلقہ میں 2000کروڑروپئے کی سرکاری امداد ترقیا تی  کاموں پر خرچ کئے گئے ہیں۔

میٹنگ شروع ہوتے ہی بھٹکل حلقہ میں اپنے توسط سے فراہم کی گئی سرکاری امداد کامعاملہ خود رکن اسمبلی منکال وئیدیا  نے اٹھایا اور بتایا کہ میرے بیانر اور کٹ آؤٹ کو پھاڑ ڈالا گیا ، اب بے بنیاد بیانات کے ذریعے سرکاری امداد پر سوالات اٹھائے  جارہے ہیں، میٹنگ میں سرکاری افسران نے وزیرا علیٰ کی طرف سے بھٹکل حلقہ کو دی گئی امداد کی تفصیلات   پیش کی۔

منکال وئیدیا نے کہا کہ رہائشی مکانات  اور الیکٹری سٹی  کو شامل کیا جائے تو سرکاری امداد کی شرح 2000کروڑ روپئے تک پہنچتی ہے، اس کے باوجود  کچھ لوگ صرف 70کروڑ روپیو ں کے کام ہونے کی بات کہہ رہے ہیں، منکال نے سوال کیا کہ آخر میں  ان کے متعلق اب کیا کہوں ؟   منکال وئیدیا کے مطابق  یومیہ 20گھنٹے عوام کے لئے مزدوری کی ہے، فنڈ لانے کے لئے  کافی تگ ودو کی ہے، الیکشن کا معاملہ بازو میں رکھ دیں، کم سے کم اتنا تو سمجھ لیں کہ عوام کے لئے کام کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  مفاد پرستی کی بنیاد پربدنام کئے جانے سے میں بیزارہواہوں،  مگر مجھے یقین ہے کہ بھٹکل کے عوام اس طرح کے بے بنیاد بیانات اورباتوں پر توجہ نہیں دیں گے اور عوام کو بے وقوف بنانا آسان نہیں  ہے۔

میٹنگ میں رکن اسمبلی نے نمّا گرا ما نمّا رستے (ہماری دیہات ،ہماری سڑک)،پی ڈبلیو ڈی سمیت اہم محکمہ جات کے افسران کی طرف سے سرکاری سطح پر ملنے والی امداد کی تفصیلات  میٹنگ میں پیش کی اور کہاکہ کوئی بھی فرد آرٹی آئی  کے تحت حساب کتاب چاہتاہےتو حاصل کرسکتا ہے۔

منکال وئیدیا نے کہا کہ یہاں کروڑ روپیوں کے کاموں کا حساب مانگنے والے امداد کے متعلق جھوٹی بیان بازی کرکے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں، رکن اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ سرکاری امداد بھٹکل کے بالکل آخری فرد تک پہنچائی گئی ہے ، اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ جو کچھ امداد دی گئی ہے وہ رکن اسمبلی یا وزیر اعلیٰ کا پیسہ نہیں ہے بلکہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھٹکل تعلقہ کو مکمل طورپر جھونپڑیوں سے نجات دی جائے گی۔ رکن اسمبلی نےکہاکہ میری میعاد میں کسی بھی اسکیم ،منصوبے کے بغیر وزیرا علیٰ کے تعاون سے تعلقہ کے 7500گھروں کو بجلی کنکشن دلایا گیا ہے۔ بھٹکل وددھان سبھاحلقہ میں 50فی صد برج کی تعمیر ہوئی ہے، سڑکوں کی ترقی پر خاص توجہ دی گئی ہے، 1471عوام کو مفت میں گیس کنکشن دیا گیا ہے ، 458عوام کو سولار اور 293لوگوں کو سولار ہٹر فراہم کیاگیا ہے ۔ گذشتہ 7دہوں میں گنگا کلیان منصوبے کے تحت بھٹکل میں استفادہ کرنے والے مستفیدین کی تعداد 25سے زائد نہیں ، مگر میرے 5سال کی مدت میں 200سے زائد مستفیدین نے استفادہ کیا ہے۔ اس مرتبہ خستہ اور گندگی( سلم )کو دور کرنےکے لئے مختص کی گئی رقم میں سے 25لاکھ روپئے بھٹکل کو ملے ہیں، کئی کام جاری ہیں، ہائی ٹیک بس اسٹانڈ کی تعمیر جاری ہے، کچھ دنوں تک کام کو خستہ کہہ کر گھومنے والے اب امداد ہی نہیں ملنے کی بات کہہ  رہے ہی۔ انہوں نے اپنے مخالفین کو کرارہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ابھی میری حالت اتنی نہیں بگڑی ہے کہ خستہ کام کے ذریعے اپنا پیٹ بھروں اور نہ ہی   مجھے اس  کی ضرورت ہے۔ 

ڈائس پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، تحصیلدار وی این باڈکر موجود تھے۔ تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک نے استقبال کیا تو مینجر سدھیر گاؤنکر نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔