بھٹکل : رابعہ سیفی عصمت ریزی اورسفاکانہ قتل معاملہ پر انصاف کا مطالبہ ۔ مجلس اصلاح و تنظیم نے دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2021, 10:23 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،10؍ ستمبر (ایس او نیوز) دہلی محکمہ پولیس میں شامل رابعہ سیفی کی عصمت ریزی اور سفاکانہ قتل کے خلاف انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے منی ودھان سودھا کے باہر  احتجاج کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے میمورنڈم پیش کیا گیا ۔
    
تنظیم کی قیادت میں مظاہرہ کے بعد دئے گئے میمورنڈم میں خاتون پولیس افسر رابعہ سیفی کے ساتھ کی گئی درندگی اور سفاکی  کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات کسی آزاد ایجنسی سے کروائی جائے ۔
    
اس موقع پر بات کرتے ہوئے جنتا دل لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ دہلی میں ہوئے خاتون پولیس افسر کے قتل معاملہ کو سنجیدگی سے لے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی خواتین کے تعلق سے فکرمند رہنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے اندر خواتین کی عصمت دری اور قتل کے معاملے دکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔ مرکزی حکومت کا نعرہ 'بیٹی بچاو - بیٹی پڑھاو' محض نعرہ ہی بن کر رہ گیا ہے ۔ خاتون پولیس افسر جب سرکاری ڈیوٹی پر تھی اسی وقت اسے اغوا کرکے عصمت دری کے بعد قتل کردیا گیا ہے ۔ ہم لوگ اس کی کڑی مذمت کرتے ہیں ۔ اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملہ کی پوری تحقیقات ہو اور ملزمین کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔
    
تنظیم کے جنرل سیکریٹری عبدالرقیب ایم جے نے بھی خطاب کرتے  ہوئے رابعہ سیفی کی عصمت دری اور بے دردی سے قتل کیے جانے پر کڑی مذمت کرتے ہوئے خاطیوں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔
    
ایڈوکیٹ عمران لنکا نے میمورنڈم پڑھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے میمورنڈم قبول کرتے ہوئے کہا وہ اسے اعلیٰ افسران تک پہنچائیں گی ۔ 
    
اس موقع پر تنظیم صدر ایس ایم پرویز، ٹی ایم سی صدر پرویز قاسمجی ، مسلم یوتھ فیڈریشن صدر مولانا عزیزالرحمٰن رکن الدین  کے علاوہ الطاف کھروری، صادق مٹا، رووف نائیطے سمیت تنظیم کے اراکین انتظامیہ اور دیگر افراد کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔