بھٹکل: بچوں کی پرورش میں ماؤں کاکردار بہت اہم : بین الاقوامی یومِ تحفظ اطفال کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th November 2017, 7:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17/ نومبر (ایس اؤنیوز)بچے کے جنم دن سے لے کر 28دنوں تک نوزائیدہ بچہ کی دیکھ بھال اور پرورش بہت اہمیت رکھتی ہے۔ بچہ جنم لیتے ہی نئے کپڑے کا استعمال نہ کریں۔ اچھی طرح دھویا ہوئے سفید کپڑے سے بچہ کا جسم پاک صاف کریں۔ بچہ پیدا ہوتے ہی ماں اپنے سینہ سے لگالیتی ہے تو دونوں کے رشتہ میں مضبوطی ہوگی۔ ان خیالات کااظہار ڈاکٹر سنتوش نےکیا۔

وہ یہاں دھرمستھل دیہی ترقی منصوبہ جات ہوناور بھٹکل علاقہ کے بیلکے محاذ کی طرف سے منعقدہ بین الاقوامی یوم تحفظِ اطفال پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بات کررہے تھے۔ ہوناور بھٹکل منصوبہ جات افسر ایم ایس ایشور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماں رحم کا خزانہ ہے ، اس کا مقام بہت بڑاہے ، بچہ کی پرورش کے لئے گھر کا ماحول اہم رول ادا کرتاہے۔ بچوں کو صرف نوکری کے لئے تعلیم نہ دلائیں بلکہ معاشرے کی تعمیر کے لئے تعلیم ضروری ہونے کی بات کہی۔ سی ڈی پی اؤ سوشیلا نے محکمہ کی طرف سے ماں اور بچے کی صحت اور اس کی حفاظت کے متعلق جاری کردہ سہولیات کی جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ حاملہ اور زچہ خواتین کے لئے مقوی غذا فراہم کرنے حکومت کی طرف سے ایک نئے منصوبے کوجاری کیاگیا ہے ، اس سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ۔

بھٹکل تعلقہ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشن بھٹ نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ بچوں میں بہترین اخلاق ، تہذیب ، کردار کے لئے ماؤں کا اہم کردار ہوتاہے ، اس سلسلے میں مائیں بیدار رہنے کی بات کہی۔ بچے جب جوانی کو پہنچے تو اس کی کڑی نگرانی کریں۔ بیلکے گرام پنچایت کے صدر رمیش نائک نے صدارت کی ۔ محاذ کی صدر شانتی جگدیش موگیر موجود تھیں۔

اُڈپی علاقہ کی افسر انیتا شٹی نے افتتاحی کلمات پیش کیں تو بیلکے زون کی نگراں کار ریشما نے استقبال کیا۔ آنگن واڑی کارکن ناگوینی نے نظامت کی۔ شکریہ کلمات وملا نے ادا کئے۔ پروگرام میں 6ماہ کی حاملہ عورتوں کی عزت افزائی کرتے ہوئے میمونٹو دیاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔