بھٹکل: ’مہاشیوراتری ‘کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 8مارچ کی شام مرڈیشور کے ساحل سمندر پر ہورہا ہے خصوصی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th March 2024, 11:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :7؍مارچ   (ایس اؤ نیوز ) برادران وطن  کی مقدس رات ’مہا شیوراتری ‘ کے پیش نظر 8مارچ 2024 بروز جمعہ کو مرڈیشور کے ساحل سمندر  پر اترکنڑاضلع انتظامیہ کےزیرا ہتمام   پہلی بار ضلعی سطح کا عالیشان  پروگرام منعقد ہورہا ہے۔ جہاں مقامی فن کاروں کے ساتھ ساتھ  دیگر معروف فنکاروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو  مختلف پروگرام پیش کرتے ہوئے عوام کو  محظوظ کریں گے۔ مہاشیوراتری کا پروگرام جمعہ کی شام چھ بجے شروع ہوگا اور صبح چھ بجے اختتام کو پہنچے گا یعنی یہ پروگرام پوری رات جاری رہے گا۔ ، بھجن ، تھری ڈی میاپنگ اور لیزر شو کے ساتھ ساتھ  مذہبی گیت اور دیہی پروگرام بھی اس میں شامل رہیں گے۔ اس ضمن میں مرڈیشور میں  پروگرام کے انعقاد کو لے کر تیاریاں  زوروں سے جاری ہیں۔ ان تمام باتوں کی جانکاری بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے دی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح کا پروگرام 8مارچ جمعہ کی شام 6 بجے مرڈیشور کے ساحل پر منعقد ہوگا۔ جس کا افتتاح ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کریں گے ۔شام 6بجے سے صبح 6بجے تک چلنےوالے پروگراموں میں ریاست کےمشہور فن کار گانوی لکشمن، نرنجن دیش پانڈے، کارتیک مہیش، پربیتا گوڈا، لیجنڈری وینا میسٹرو ، اننیا بھٹ، اشوین شرما اینڈ ٹیم، سنٹر تھٹ اٹراکیشن،اگینان ائیتال اینڈ ٹیم سمیت مختلف فن کار اپنے اپنے  فن کا مظاہرہ کریں گے۔

پروگرام میں  ودھان پریشد کے اسپیکر بسوراج ہوراٹی  ، انتظامیہ سدھار آیوگ کےصدر آر وی دیش پانڈے، کرناٹکا مارکیٹنگ کنسلٹ اینڈ ایجنسی کے صدر ستیش سئیل  اعزازی طور پر شرکت کریں گے ۔ ضلع کے  ایم پی، ضلع کے ارکان اسمبلی ، ارکان پریشد  مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونگے۔ بھٹکل کی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا، ماولی-2گرام پنچایت کی صدر ناگ رتنا پڈیاراور حکومت کرناٹکا کے چیف سکریٹری رتیش کمار سنگھ خصوصی مدعوئین کے طورپر حاضر رہیں گے۔  اس موقع پر سبھی بھگتوں سے  متعلقہ پروگرام میں شریک ہونے  کی اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔