فرقہ پرستی کے خلاف بھٹکل میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مساوات کا پیغام لے کر انسانی زنجیر کی تشکیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th January 2018, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل:29/ جنوری (ایس اؤنیوز) 1948میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی   فاشسٹ قوتوں کے ہاتھوں ہوئی شہادت کے بعد فرقہ پرستی کا زہر ملک بھر میں پھیلتا  نظر آرہاہے ، ریاست کو ایک مثالی مساوات اور یک جہتی کا اعلیٰ نمونہ بنا کر پیش کرنےکی غرض سے منگل کو بلاتفریق سو سے زائد خواتین  نے انسانی زنجیر بنا کر عوام میں بھائی چارگی اور آپسی میل جول پیدا کرنےکی کوشش کی۔

سی آئی ٹی یو ، اکشر داسوھا کارکنان سمیت عوام انسانی زنجیر میں شریک تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی پی آئی لیڈر سبھاش کوپی کر نے کہاکہ پارٹیوں کی تفریق نہ کرتے ہوئے انسانی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے انسانی زنجیر کی تشکیل کی گئی ہے، جس میں تمام دھرموں ، زبانوں کے لوگوں نے شرکت کی  انہوں نے فرقہ پرستوں کے خلاف فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انسانی زنجیر کی تشکیل کے موقع پر شہر کے مشہور مفکر پروفیسر آر ایس نایک، سی آئی ٹی یو کی سکریٹری گیتا نائک، پشپانائک، گجیندر شرالی ، گریجا موگیر سمیت کافی لوگ شریک تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...