بھٹکل تعلقہ ہائی اسکول سطح کے کھیل مقابلوں کا افتتاح  : عوامی نمائندوں کا کہیں پتہ نہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th September 2018, 6:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :17/ستمبر(ایس اؤ نیوز) ضلع پنچایت اترکنڑا، تعلیمات عامہ محکمہ اترکنڑا، بی ای اؤ دفتر بھٹکل اور تعلقہ ہائی اسکول فزیکل ٹیچرس اسوسی ایشن کے اشتراک سے بھٹکل تعلقہ سطح کے ہائی اسکول طلبا و طالبات کے درمیان کھیل مقابلوں کا پیر کو تعلقہ کے بیلکے سرکاری ہائی اسکول میدان میں شروع ہوئے۔

تعلقہ پنچایت سماجی انصاف کمیٹی کی صدر میناکشی جٹپا نائک نے کھیل مقابلوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ آج کی دنیا میں کھیل کا میدان بھی اہمیت اختیار کرچکاہے، انہوں نے کھیل کو کھیل کی حد تک کھیلتے ہوئے ضلع و ریاستی سطح تک پہنچنے کے لئے کھلاڑیوں کو صلاح دی۔ بیلکے گرام پنچایت صدر رمیش نائک نے افتتاحی پروگرام کی صدارت کی۔  مہمان خصوصی کی حیثیت سے کرناٹکا سرکاری ملازمین سنگھ بھٹکل شاخ کے صدر ایم بی نائک، بیلکے سرکاری ہائی اسکول کے صدر مدرس چندرکانت گاونکر، فزیکل ایجوکیشن کمیشنر شری کانت نایک ، ایس آر گونڈ وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔ بی ای او ایم آر مونجی نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے تو مدھوکر ہیگدے نے نظامت اور گوپانائک نے شکریہ اداکیا۔

عوامی نمائندوں کی غیر حاضری : تعلقہ سطح کے کھیل مقابلے دعوت نامے میں دو دو صفحات پر صرف عوامی نمائندوں کے نام ہی پرنٹ کئے گئے تھے۔ جب کہ پروگرام میں ایک دو کے سوا کوئی بھی نظر نہیں آیا۔ پروٹوکال کے بہانے دعوت ناموں میں عوامی نمائندوں کے ناموں کو شائع کیا جاتاہے، اس میں کہیں کوئی غلطی ہوجاتی ہے تو یہی عوامی نمائندے ، افسران کو بر ا بھلا کہنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ۔ رکن اسمبلی، ضلع پنچایت، تعلقہ پنچایت، گرام پنچایت کے ممبران ، مختلف کمیٹیوں کے صدور چاہتے تو ہیں کہ ہر جگہ ان کانام ہو، مگر حاضر ہونا ضرور ی نہیں سمجھتے ، یہی وجہ ہے کہ کئی پروگرام ان کے بغیر ہی انجام دئیے جاتے ہیں۔ انہی جھمیلوں کو دیکھتے ہوئے عوام نے اس پروٹوکال کو ہی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔