بھٹکل کے اپاہج بچوں کی سنیہا خصوصی اسکول میں مشروم(البے) کی کاشت: اخراجات نبھانے کےلئے اسکول کا انوکھا طریقہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th July 2019, 7:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :17؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) گزشتہ بیس برس زائد عرصہ سے اپاہج بچوں کی نگرانی و تربیت کرنےوالی کوگتی کی سنیہا خصوصی اسکول اخراجات کو برداشت نہ کرتے ہوئے اس کی بھرپائی کے لئے راستہ تلاش کرتے ہوئے اسکول کے اساتذہ کے ساتھ اسکول میں مشروم( البے)کی فصل اگاتے ہوئے حل ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔

سنیہا اسکول میں مختلف طبقات کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اسکول میں زیر تعلیم 35ذہنی اپاہج بچوں میں سے 20بچے بڑے ہوگئے ہیں۔ بچوں کو دووقت کا کھانا ، ان کی حفاظت اور تین اساتذہ کی تنخواہ دینا صدر مدرسہ مالتی ادیاور کے لئے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ اسکول ویان کے ڈیزل کے لئے بھی دقتیں درپیش ہیں۔ عطیہ کنندگان سے اسکول 20برسوں سے جاری تھی ۔ اسکول میں ہی بڑے ہوئے بچوں کےساتھ اساتذہ  مشروم کی کاشت کرنےلگے ہیں۔ بنگلورو میں مقیم اپنی بہن کے ذریعے مشروم کے بیج منگوا کر اس کی کاشت کرتے ہوئے صدر مدرسہ نے اسکول کو بااختیار بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ اسکول چلانا ہمارے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے، مگر جب قدم اٹھایا ہے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسی لئے یہ فیصلہ لیاگیا ہے۔ سماجی کارکنوں کے تعاون سے آگے بڑھنےکی امید ہے۔ اگر یومیہ 1000ہزار روپئے ہمیں کمائی ہوتی ہےتو ہماری محنت رنگ لائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...