بھٹکل غوثیہ اسٹریٹ پمپنگ اسٹیشن کے موٹر میں پھر خرابی؛ مقامی لوگ میونسپالٹی آفسران پر برہم؛ کہا، تین دن سے چھوڑا جارہا ہے قریبی ندی میں گندہ پانی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th February 2019, 9:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7/فروری (ایس او نیوز) غوثیہ اسٹریٹ میں واقع پمپنگ اسٹیشن میں پھر ایک بار موٹر خراب ہوجانے سے  گھٹر کا گندہ پانی قریبی ندی میں چھوڑے جانے کی شکایت لے کر عوام نے میونسپل چیف آفسر اور انجینر کو  آڑے ہاتھوں لیا اور الزام لگایا کہ میونسپالٹی حکام  پمپنگ اسٹیشن کو لے کر لاپرواہی برت رہے ہیں اور پمپنگ اسٹیشن میں کوئی دیکھ ریکھ نہ ہونے کی وجہ سے  عوام کو کس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اُس پر کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری کی قیادت میں غوثیہ اسٹریٹ کے مکینوں نے آج جمعرات کو بھٹکل میونسپالٹی دفتر پہنچ کر چیف آفسر کو میمورنڈم پیش کیا جس میں اس بات کی شکایت کی گئی ہے کہ گذشتہ تین دنوں سے گھٹر کا گندہ پانی ندی میں چھوڑے جانے سے پھر ایک بار اطراف کے قریب پانچ سو کنووں میں گندہ پانی جمع ہوجانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، فوری طور پر اگر مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو  عوام کو راستوں آکر احتجاج کرنا پڑے گا۔  انہوں نے بتایا کہ ندی میں ڈرینیج کا پانی چھوڑے جانے سے پوری ندی پھر ایک بار خراب ہوگئی ہے، پورے  علاقہ میں بدبو پھیل گئی ہے، علاقہ سے لوگوں کو گذرنا مشکل ہورہا ہے، ایسے میں انہوں نے سوال کیا کہ وہاں رہنے والے لوگ ایسی بدبو میں آخر کیسے رہیں   گے ؟

غوثیہ اسٹریٹ کے عوام کی جانب سے گفتگو کرتے ہوئے  عنایت اللہ شاہ بندری نے میونسپالٹی انجینئر سے سوال کیا کہ  پمپنگ اسٹیشن میں کوئی ایک بھی موٹر خراب ہونے کی صورت میں فوری دوسرا موٹر لگانے کے لئے دو متبادل موٹر رکھے گئے ہیں، اس کے باوجود  گھٹر کے گندے پانی کو ندی میں چھوڑے جانے کی وجہ کیا ہے، انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کنووں کا پانی خراب ہونے کی صورت میں کون ذمہ دار ہوگا ، انہوں نے میونسپل انجینر کو متنبہ کیا کہ فوری طور پر  ندی میں چھوڑے جانے والے پانی کو بند نہیں کیا گیا اور متبادل موٹر لگا کر پمپنگ اسٹیشن کو درست نہیں کیا گیا تو پھر عوام کو راستوں پر اُتر کر احتجاج کرنا پڑے گا۔

اس موقع پر جب میونسپالٹی  انجینئر وینکٹیش ناوڑا نے بتایا کہ  پمپنگ اسٹیشن کے کنویں میں موجود موٹر خراب ہونے کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوگیا ہے اور متبادل موٹر کو کنویں کے اندر لے جاکر فٹ کرنا آسان نہیں ہے، اسی وجہ سے  تاخیر ہوئی ہے تو اس بات پر غوثیہ اسٹریٹ کے عوام بھڑک گئے، مقامی لوگوں میں محمد علی سدی باپا نے میونسپل انجینئر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ  کنویں کے اندر موٹر خراب ہو یا کنویں کے باہر کا موٹر خراب ہو،  اس کے لئے ذمہ دار کون ہے ؟ کیوں فوری طور پر موٹر کو تبدیل نہیں کیا گیا، کیوں ڈرینیج کے گندے پانی کو ندی میں چھوڑا گیا، انہوں نے کہا کہ میونسپالٹی کی جانب سے  پمپنگ اسٹیشن پر ایک ملازم مستقل طور پر ہونا چاہئے اور انجینر کو روزانہ پمپنگ اسٹیشن جاکر موٹروں کی جانچ کرنا چاہئے، مگر انجینئر نے ایک ماہ سے پمپنگ اسٹیشن میں حاضری نہیں دی ہے۔  انہوں نے متنبہ کیا کہ غوثیہ اسٹریٹ کے عوام اب ایک دن بھی گھٹر کے گندے پانی کو ندی میں چھوڑے جانے کو گوارہ نہیں کریں گے اور اگر ایسا آئندہ بھی ہوتا ہے تو پھر سخت احتجاج کرنا ضروری ہوجائے گا۔ انہوں نے چیف آفسر سے  ایک دن کے اندر پمپنگ اسٹیشن کے موٹر کو درست کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے  اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ پمپنگ اسٹیشن کے موٹروں کی دیکھ ریکھ کے لئے  انجینر کی ہرروز وزٹ کو یقینی بنایا جائے۔

بھٹکل کا چارج سنبھالنے والے نئے چیف آفسر دیوراج نے عوام کو یقین دلایا کہ کل جمعہ صبح تک  مسئلہ حل کریں گے اور اس بات کی کوشش کریں گے کہ آئندہ اس طرح کے مسائل  پیش نہ آنے پائیں۔

میمورنڈم پیش کرنے والوں میں غوثیہ اسٹریٹ کے ذمہ داران اسلم پسترے، مولیٰ شریف، اقبال سدی باپا سمیت 25 سے زائد لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔