بھٹکل : لاری اور وین کی ٹکر میں پانچ افراد زخمی 

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2023, 10:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 16/ جنوری (ایس او نیوز) مرڈیشور پولیس تھانہ حدود کے تیرنا مکّی نیشنل ہائی وے پر ایک لاری اور بولیروگڈس وین کے درمیان ہوئے تصادم میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب قریب ڈھائی بجے پیش آیا۔
    
بتایا جاتا ہے کہ نرگندا کا رہنے والا لاری ڈرائیور بسوا راجپّا مرڈیشور سے بھٹکل کی طرف اپنی لاری لے جا رہا تھا جس کے دوران مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار بولیرو گڈس ٹمپو تیرنا مکی کے مقام پر ڈیوائڈر پر چڑھنے کے بعد بے قابوہوکر لاری سے ٹکرا گئی ۔ گڈس ٹمپو ڈرائیور کی غفلت اور بے پروائی سے پیش آئے اس حادثہ میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے علاوہ کار میں موجود ایک خاتون اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
    
اس ضمن میں روی کمار رمیش کمبار نامی شخص کی شکایت پر مرڈیشور پولیس نے کیس درج کیا ہے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...