بھٹکل: ممنوعہ سمندری علاقے میں مچھلیوں کا شکار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی ماہی گیروں نے پکڑ لیں منگلورو کی 2 کشتیاں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th January 2024, 1:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13 / جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے ممنوعہ سمندری علاقے میں مچھلیوں کا شکار کرنے والی منگلورو کی 2  کشتیاں مقامی ماہی گیروں نے پکڑ لیں اور  الوے کوڈی بندر تک لانے کے بعد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی ماہی گیر کشتیوں کے خلاف اقدام کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرا   کیا ۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ کل مرڈیشور سمندری علاقے میں ماہی گیروں کی دوران انہوں نے دیکھا کہ وہاں پر ممنوعہ علاقے میں منگلورو سے تعلق رکھنے والی کشتیاں بھی مچھلیوں کا شکار کرنے میں مصروف ہیں ۔ ہم لوگ یہ کشتیاں کھینچ کر الوے کوڈی جیٹی تک لائے ہیں ۔ اس بارے میں پولیس اور کوسٹ سیکیورٹی فورس کو اطلاع دینے کے باوجود اب تک ان کشتیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ 

    انہوں نے کہا اس طرح باہر سے آنے ولی کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر یہاں ماہی گیری ہونے کے بارے میں کوسٹل پولیس کو بھی اطلاع دی جاتی رہی ہے ، لیکن وہ لوگ بھی غیر قانونی ماہی گیری پر روک لگانے کے سلسلے میں کوئی قدم  اُٹھانے میں  ناکام رہے ہیں ۔  ممنوعہ علاقے میں ماہی گیری ہونے کی وجہ سے روایتی انداز میں مچھلیوں کا شکار کرنے میں دشواری ہو رہی ہے ۔ اس سے مقامی مچھیروں کے لئے دن گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ اس لئے ممنوعہ علاقے میں مچھلیوں کا شکار کرنے والی کشتیوں پر کم از کم 10 لاکھ روپے کا جرمانہ لگاتے غیر قانونی طور پر ممنوعہ علاقے میں ماہی گیری کرنے والوں کو سخت پیغام دینا چاہیے ۔ 

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز روی نے احتجاج کے مقام پر پہنچ کر مظاہرین سے بات چیت کی اور قانونی کارروائی کرنے کا تیقن دیا ۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔