ڈکیتی اور ہائی جیکنگ کے الزام میں گرفتار بھٹکل کے ساتوں ماہی گیروں کو ملی ضمانت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th March 2024, 2:54 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 20/مارچ (ایس او نیوز): اُڈپی کے ملپے سے تعلق رکھنے والی مچھلیوں سے بھری بوٹ کو ہائی جیک کرکے لے جانے اور ڈکیتی کرنے  کے الزام کے تحت بھٹکل کے جن سات ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا تھا، اُڈپی عدالت نے ساتوں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

سینئرایڈوکیٹ روی کرن مرڈیشور نے گرفتار ملزمان ماون کُوروے بندرکے رہائشی سنتوش دیویّا کھاروی، گوپال مادیو کھاروی، ہریش نارائن کھاروی، سبرامنیا تھمپّا کھاروی، راگھویندر منجوناتھ کھاروی، ناگیش نارائن کھاروی اورشرالی الویکوڑی کے لکشمن شنیارموگیر کی طرف سے پیروی کی۔ انہوں نے  عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا کشتی لوٹنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور یہ پورا تنازعہ بڑی بوٹوں کا بھٹکل کے ساحل کے قریب پہنچ کر مچھلیاں پکڑنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ایڈوکیٹ روی کرن نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزمان اپنے طبقے اور اپنے خاندان کے لئے ذریعہ معاش فراہم کرنے والے لوگ ہیں اور ان  کی اپنے علاقے میں غیر منقولہ جائیداد ہے اور وہ فرارنہیں ہورہے ہیں، اس لئے انہیں آزاد کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے عدالت کو یہ بھی دلیل دی کہ زیر حراست افراد ضمانت کے حوالے سےعدالتی شرائط کے پابند ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے ساتوں کی ضمانت منظور کرلی۔

کیا ہے پورا معاملہ:  
گزشتہ فروری 27 تاریخ کو بھٹکل کے ماہی گیر اس بات پر مشتعل ہوئے کہ ملپے (اُڈپی) کی کرشنا پرساد اور منگلور کے کھیرلیا نامی گہرے سمندر میں ماہی گیری کرنے والی کشتیاں بھٹکل ساحل کے  تقریباً چھ  ناٹیکل میل کے اندر ممنوعہ علاقے میں غیر قانونی طور پر ماہی گیری کر رہی ہیں، بھٹکل کے ماہی گیروں نے دونوں کشتیوں کو پکڑ لیا اورماوین کوروے بندرگاہ پر کھینچ کر لے گئے۔  اور اطلاع کے مطابق بھٹکل کے ماہی گیروں نےدونوں کشتیوں پر سوارماہی گیروں کو کشتی نہ چھوڑنے کی تنبیہ کی۔

بھٹکل کے ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی کشتیوں کو  گہرے سمندر میں پہنچ کر مچھلیوں کا شکار کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اُنہیں ساحل کے قریب پہنچ کر مچھلیوں کا شکار کرنے کی اجازت نہیں ہے، مگر  مینگلور اور اُڈپی کی کشتیاں غیر قانونی طور پر کناروں پرپہنچ کر مچھلیوں کا شکار کرتی ہیں، جس کی وجہ سے مقامی ماہی گیروں کو  نقصان ہورہا ہے۔ ماہی گیروں کے مطابق  انہوں نے اس سے پہلے بھی کوسٹ گارڈ حکام کو ممنوعہ زون میں غیر قانونی ماہی گیری کے تعلق سے آگاہ کیا تھا اوراسے روکنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن کوسٹ گارڈ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 12 جنوری کو بھی ہم نے غیر قانونی طور پر ساحلی کناروں پر غیر قانونی ماہی گیری کرنے کے دوران ایک کشتی کوپکڑ کر بھٹکل الویکوڈی بندرگاہ کھینچ لائے تھے اور حکام کے حوالے کر دیا تھا۔ لیکن غیرقانونی کشتیوں کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ جرمانے کی کوئی بڑی رقم بھی عائد نہیں کی گئی۔ ماہی گیروں کے مطابق نہ کوسٹ گارڈ پولیس اور نہ ہی فشریز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے پر کوئی توجہ دی، جس کےنتیجے میں پڑوسی اضلاع سے بڑی بڑی کشتیاں بھٹکل کے ساحلی علاقوں میں داخل  ہوکر ساحلی کناروں یعنی چھ ناٹیکل میل کے اندر ہی  مچھلیوں کا شکار کررہی ہیں  جس کی وجہ سے ایسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے کہ ہمیں اپنا کاروبار چھوڑ کرغیرقانونی کشتیوں کو پکڑ کر اُنہیں کھینچ کر بندرگاہ لانے کا کام کرنا پڑرہا ہے جس سے ہمارا بزنس چوپٹ ہورہا ہے اورہمیں مزید نقصان پہنچ رہا ہے۔

27 فروری کو جب دو بوٹوں کو پکڑ کر  بھٹکل ماون کُوروے بندرگاہ کھینچ کر لایا گیا تھا ، تو اُس موقع  پر ماہی گیروں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ساحل کے قریب سمندر میں ہونے والی تمام آفات کی ذمہ داری حکام کو اٹھانی پڑے گی۔اسی کے ساتھ دوبارہ  اگر ہم نے غیر قانونی کشتیوں کو پکڑا تو  ہم لوگ ہی کشتی میں پکڑی گئی مچھلیوں کو نیلام کردیں گے اورکسی بھی قیمت پر  مچھلیاں واپس نہیں کریں گے۔

اس موقع پر مینگلور کی جس کشتی کو بھٹکل کے ماہی گیروں نے پکڑ رکھا تھا، آپسی بات چیت اورمفاہمت کے بعد چھوڑدیا گیا، مگر ملپے کی بوٹ بنام کرشنا پرساد کے مالک چیتن نے  ضلع اُڈپی کے ملپے پولس تھانہ میں معاملہ درج کردیا کہ اُس کی بوٹ کو ہائی جیک کرلیا گیا ہے اور بوٹ پرموجود 8 لاکھ روپے مالیت کی مچھلیاں اور 7500 لیٹر۔ ڈیزل کو لوٹ لیا گیا ہے۔ شکایت پر ملپے پولس نے بھٹکل کے ماہی گیروں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 395، 342، 365 اور 149 کے تحت معاملہ درج کرلیا اور بھٹکل پہنچ کر سات ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا تھا۔

Bhatkal fishermen accused of robbery and hijacking granted bail by Udupi court

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سپریم کورٹ نے 2 جی اسپیکٹرم معاملے میں مودی حکومت کی عرضی کو کیا خارج، لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے آج مرکز کی مودی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا دیا جب 2 جی اسپیکٹر معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے مرکز کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ عرضی غلط سوچ پر ...

پچھلے دروازے سے نوکریاں ختم، پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا ریزرویشن کے حوالے سے شدید حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریزرویشن کے حوالے سے پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ریزرویشن ہٹاؤ مہم کا منتر ہے کہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری‘ یعنی نہ رہے گی سرکاری نوکری اور نہ ملے گاریزرویشن۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے ...

ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کمیشن سے سوال

راجیہ سبھا کے رکن اور سپریم کورٹ کے مشہور وکیل کپل سبل نے 11 دن بعد الیکشن کا ڈیٹا جاری کرنے پر الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 11 دن بعد ووٹ کا ڈیٹا کمیشن کی ویب سائٹ پر آرہا ہے۔ ایسے میں میرا سوال یہ ہے کہ ڈیٹا 11 دن بعد کیوں آیا؟ آج لوگ کسی ادارے پر اعتماد نہیں ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔