مرڈیشور میں سرکاری سطح پر پہلی بار منعقد ہوا مہا شیوراتری کا شاندار پروگرام؛ افتتاح کرتے ہوئے ضلع نگراں کار وزیرنے ہر سال منعقد کرنے کا دیاتیقن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th March 2024, 8:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :9؍مارچ   (ایس اؤ نیوز )  تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور بیچ پر امسال پہلی بار سرکاری سطح پر مہاشیوراتری کا انعقاد کیا گیا،  پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے  ضلع نگراں کار وزیر منکال وئیدیا نے اعلان کیا کہ  اس طرح کا پروگرام  اب ہر سال مرڈیشور میں منایا جائے گا۔

 ضلع انتظامیہ ، محکمہ کنڑا  سنسکرتی اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے 8مارچ  بروز جمعہ کو منعقدہ مہاشیوراتری جاگرنا اتسوا پروگرام کا افتتاح کرنےکےبعد خطاب کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہاکہ مرڈیشور میں آج کی رات جس طرح کا مذہبی جشن منعقد کیاگیا ہے اسی طرح آئندہ  سال بھی  پورے  جوش و خروش کے ساتھ  یہ مذہبی دن  منایا جائے  گا۔ انہوں نے کہا کہ  اس پروگرام کے ذریعے مرڈیشور کی ہمہ جہت ترقی کےلئے ممکنہ کوشش کی جائے گی  اور سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے  آر این شٹی کی کوششوں  کو سراہتے ہوئے  اعتراف کیا کہ  ان کی وجہ سے ہی مرڈیشور عالمی سطح پر مشہور ومعروف ہوا۔ 

اترکنڑا ڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے خطاب کرتےہوئےکہاکہ  مرڈیشور میں سیاحت کی مختلف سرگرمیوں کو انجام دیتے ہوئے مزید سیاحوں کو راغب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت کے سی ای اؤ ایشور کاندو، ایس پی وشنو وردھن ، ہوناور کے آر ایف اؤ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت ، بھٹکل کی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا، بھٹکل کے تحصیلدار تپے سوامی ، محکمہ سیاحت کے افسر جینت، ماولی گرام پنچایت کی صدر ناگرتنا کوگّا، مرڈیشور مندر کےپجاری جئے رام اڈگ، مرڈیشور دیہی پرتشٹھان کے صدر ایس ایس کامت موجود تھے۔سنجنا جئے پرکاش کرکیکر نے پرارتھنا کی۔ منجولا شیرور کی قیادت والی اساتذہ کی ٹیم نے صوبائی ترانہ پیش کیا۔ استاد شری دھر شیٹھ  اور ونیتا شیٹھ نے پروگرام کی نظامت کی۔  جمعہ شام چھ بجے شروع ہونے والا پروگرام سنیچر صبح چھ بجے تک جاری رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔