بھٹکل: ضلع نگراں کا روزیر منکال وئیدیا نےاپنے دفتر میں کی عوامی مسائل کی سماعت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th February 2024, 9:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :25؍فروری   (ایس اؤ نیوز ) ضلع نگراں کارو زیر منکال وئیدیا نے  اتوار اکو نجمن کالج روڈ پر واقع شہر کے اپنے دفتر میں عوامی رابطہ میٹنگ منعقد کرتےہوئے عوام کے مسائل  اور شکایتوں کی سماعت کرتےہوئے انہیں حل کرنےکا تیقن دیا۔ 

میٹنگ میں شریک ہوئیں زیادہ تر عورتوں نے وزیر کو متوجہ کرتےہوئے بتایا کہ جل جیون مشن کےکام مکمل نہیں ہونے سے پینے کا پانی نہیں مل رہاہے، پانی کی تلاش میں اِدھر اُدھر جانا ہمارے لئے دشوار ہے۔ وزیر موصوف نے شکایات کی سماعت کرنےکے بعد تیقن دلا یا کہ بھٹکل کےلئے مستقل پینے کے پانی کا منصوبہ کے نفاذ کے لئے تیاری کرلی گئی ہے۔ کالج فیس کی ادائیگی نہ ہونے سے کالج چھوڑنے کی نوبت آجانےکا دکھڑا سناتے ہی وزیر نے کہاکہ جتنی بھی فیس ہے وہ ادا کردی جائےگی۔ بڑی بیماری میں مبتلا ایک مریض نے علاج کےلئے مالی تعاون چاہا تو وزیر نے  ذاتی طورپر مالی مدد کرنے کے بعد کہاکہ حکومت کی طرف سے امداد دلا نےکی کوشش کی جائے گی۔

دیہی شہریوں نے ہینجلے اور منڈلی کےلئے بس کا انتظام کئے جانےکامطالبہ کیا۔ رہائشی ، سڑک، گرہہ لکشمی منصوبہ جات سمیت مختلف مسائل کی طرف سے عوام نے وزیر کو متوجہ کیا۔ اس موقع پر بلاک کانگریس سکریٹری سریش نائک، گوپال نائک ، راجو نائک، منجپا نائک موجود تھے۔  

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...