بھٹکل:سرکاری منصوبہ جات سے تربیت پائی خواتین میں اسناد کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th April 2017, 9:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 19/اپریل(ایس اؤنیوز)سمودایا ابھرودھی یوجنا آر این ایس پالی ٹکنیک مرڈیشور اور امیتاکشھ یوگ ٹرسٹ کے اشتراک سے خواتین کے لئے وائر نیٹنگ ، سلائی، اولن نٹینگ اور بیوٹیشین تربیتی کیمپ میں شرکت کرکے تربیت حاصل کیں ہوئیں خواتین میں اسناد کی تقسیم کاری اور نمائش کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔

آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے پروگرام کاافتتاح کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری سطح پر جو سہولیات میسر ہیں، ان کو استعمال کرتے ہوئے خواتین کو چاہئے کہ وہ  خود روزگار شروع کریں۔ امیتاکشھ یوگ مرکز کے ڈاکٹر پانڈورنگا نایک نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ خواتین  کو دباؤ سے باہر نکلنے  اور معاشی سطح پر اُن کو  طاقتور بنانے کے لئے ایسے کیمپ بے حد مفید ہیں ۔ پروگرام کے ناظم کے مری سوامی نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ تربیت دینے والی  استادنی کویتا کوڈگونٹی کر، شانتی نائک اور  شئیلجا موجود تھیں۔ اوماشری بھٹ نے اپنے تاثرات پیش کئے ۔ گایتری ہیگڈے نے پرارتھناکی۔ اولنڈا گومس نے استقبا ل اور نظامت کے فرائض انجام دئے،  پرکاش نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔