ڈپٹی کمشنر کا بھٹکل غوثیہ اسٹریٹ دورہ؛ پمپنگ اسٹیشن سے آلودہ ہونے والی ندی اور کنوئوں کا لیا جائزہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th February 2017, 10:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25/فروری    (ایس او نیوز) شرابی ندی آلودہ ہونے اور پانچ سو سے زائد کنووں میں گھٹر کا گندہ پانی جمع ہونے کی خبریں میڈیا میں آنے کے بعدآج ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکھول نے  غوثیہ اسٹریٹ پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور گھٹر کے پانی سے آلودہ ندی کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ قریبی کنوئوں کا بھی مشاہدہ  کیا۔ انہوں نے اس موقع پر  بتایا کہ مسئلہ کا فوری حل یہ ہے کہ یہاں موٹر کام کرنا شروع کرے اور ندی میں گندہ پانی چھوڑنے کا سلسلہ بندہو،  اس ضمن میں تین موٹروں کی مرمت کی گئی ہے، جو اگلے کچھ دنوں میں نصب کئے جائیں گے، اسی طرح  یہاں ایک زائد موٹر کی منظوری دی گئی ہے جو بہت جلد پہنچے گا۔  انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد اس پمپنگ اسٹیشن کو دوسری طرف منتقل کرنا ہے، کیونکہ اس علاقہ میں پانی کی ذخیرہ اندوزی ہوتی ہے، اس کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔  غوثیہ اسٹریٹ میں پمپنگ اسٹیشن قائم کرنے کے تعلق سے سوال پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت پرانا منصوبہ ہے، اور وہ اس منصوبے کے تعلق سے اظہار خیال کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ شرای ندی سے کیچر نکالنے اور ندی کو صاف کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کو پیش کش سونپے جانے کی بات کہی جارہی ہے، مگر مجھے اس تعلق سے کوئی معلومات نہیں ہے، میں اپنے دفتر میں اپنی فائل چیک کرکے ہی بتاسکتا ہوں اور افسران سے صلاح ومشورہ کرکے منصوبہ تشکیل دے سکتا ہوں۔


اس موقع پر  مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر مزمل قاضیا ،  جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ، میونسپل صدر محمد صادق مٹا، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور،  بلدیہ ممبر قیصر محتشم ، محمد فیاض مُلا، کے ایم محمد اشفاق، عبدالرؤوف نائطے، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ، تحصیلدار وی این باڈکر  و دیگر سرکاری عملہ موجود تھا۔

کام ابھی بھی جاری ہے:  خیال رہے کہ غوثیہ اسٹریٹ میں واقع پمپنگ اسٹیشن کے تینوں موٹرس خراب ہونے کے نتیجے میں گھٹر کا گندہ پانی قریبی ندی میں چھوڑے جانے کے بعد علاقہ میں جس قسم کا تعفن پھیلا ہے، اُس کے نتیجے میں وہاں کچھ دیر کے لئے رُکنا گویا بیماریوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ پورا علاقہ گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے، گندی بدبو سے کچھ دیر رُکنا بھی ممکن نہیں ہے، ایسے میں یہاں سینکڑوں خاندان  زندگی گذاررہے ہیں۔ندی کنارے لوگ کس طرح رہتے ہوں گے، اور کس طرح سانس لیتے ہوں گے، یہ ہر ایک کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔  یکم فروری کو جب اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ علاقہ کا دورہ کیا تھا تو اُس وقت بتایا گیا تھا کہ پندرہ دنوں کے اندر نئے موٹر نصب کئے جائیں گے، اور ندی میں چھوڑے جانے والے پانی کو روک دیاجائے گا۔ مگر ابھی بھی موٹرکی نصب کاری کا کام مکمل نہیں ہوا ہے۔یہی سوال جب میونسپل اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین قیصر محتشم سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کافی عرصہ سے ویٹ ویل (گہرائی والی جگہ ،جہاںموٹررکھا جاتا ہے) کی مرمت نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے پورا ویٹ ویل لیکیج ہورہا تھا، اس اس ویٹ ویل کی بھی مرمت کی گئی ہے۔مزید بتایا کہ ویٹ ویل کے اندر کیچڑ اتنا زیادہ بھرا ہوا تھا کہ اس کی صفائی کے لئے پانچ چھ دن صرف ہوئے،  ان کے مطابق مزید کیچڑ نکالنے کا کام باقی ہے اور توقع ہے کہ اگلے پانچ چھ دنوں کے اندر صفائی کا کام مکمل ہوجائے گا۔  اس کے بعد ہی  موٹروں کو ویٹ ویل میں اُتارا جائے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جب ریاستی وزیر روشن بیگ صاحب نے متعلقہ علاقہ کا دورہ کیا تھا تو مقامی عوام، کونسلرس اور تنظیم کے ذمہ داران نے موصوف سے درخواست کی تھی کہ پمپنگ اسٹیشن کو دوسری طرف منتقل کیا جائے۔جواب دیتے ہوئے  انہوں نے میونسپالٹی اور تنظیم کے ذمہ داروں کو بنگلور آنے کی دعوت دی تھی اور وزیراعلیٰ سدرامیا سے ملاقات کرنے کے لئے کہا تھا، سمجھا جارہا تھا کہ بہت جلد بھٹکل میونسپالٹی کا ایک وفد بنگلور پہنچ کر وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم پیش کرے گا، مگر یہ کام بھی التوا میں پڑا ہوا ہے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔