دیش پانڈے کے خلاف آننت کمار ہیگڈے کا بیان سامنے آتے ہی بھٹکل میں کانگریس نے بلائی پریس کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st January 2019, 8:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:31؍جنوری (ایس او نیوز) سیاسی لیڈران، ادیبوں ، صحافیوں ، تاریخی شخصیات سمیت معاشرے کے تقریبا ہر  قسم کےلوگوں کے خلاف ہتک آمیز بیانات دینے والے  مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے جب ضلع اُترکنڑا کے ضلعی انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے کے خلاف بھی بیان دیا تو بھٹکل میں کانگریس نے فورا پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے آننت کمار ہیگڈے کے آناپ شناپ بیانات کی مذمت کردی۔ اس تعلق سے اخباری کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہا کہ آننت کمار ہیگڈے کو  اببرداشت کرنا ضلع کے عوام کے لئے ممکن نہیں رہ گیا ہے اور  اب  ان کے خلاف احتجاج  کرناضروری ہوگیا ہے۔

بھٹکل سرکٹ ہاؤس میں کانگریس کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  منکال وئیدیا  نے مرکزی وزیر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ یہ بات پوری دنیا جانتی ہے کہ اے آئی سی سی صدر راہول گاندھی سابق وزیرا عظم اندراگاندھی کے پوتے ہیں ۔ایسی تاریخی شخصیت کے متعلق اننت کمار ہیگڈے کا اناف شناف بکنا بالکل ناقابل قبول ہے، منکال وئیدیا کے مطابق اترکنڑا  کی ترقی  آر وی دیش پانڈے کی بہت بڑی دین ہے۔

 دیش پانڈے کے متعلق دئیے گئے Percentage   والے بیان پر منکال وئیدیا نے  تیکھا وار کرتے ہوئے کہاکہ اننت کمار ہیگڈے نے اپنے  تجربات کو بیان کیا ہے۔منکال وئیدیا کے مطابق  اننت کمار کی باتوں سے ایسا لگتاہے کہ ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، مزید بتایا کہ دستور  کی طاقت پرہی اننت کمارنے انتخابات میں جیت درج  کی تھی اور مرکزی وزیر بنے تھے مگر  اب وہ   دستور کو تبدیل کرنے  کی بات کہہ رہے ہیں۔

منکال نے کہا کہ ہیگڈے نے ریاست کی ایک مضبوط اور پر اثر شخصیت سابق وزیرا علیٰ سدرامیا کو جوتے چاٹنے والے کہہ کر بے عزتی کی، ادیبوں کو بے عقل کہا، علاج کرنےو الے ڈاکٹروں کی پیٹائی کی، پھر کے پی سی سی صدر گُنڈوراؤ کے متعلق بہت ہی رکیک بات کہی۔منکال نے  ہیگڈے کے   ہاتھوں کو کٹ کرنے  کا حکم دینے والے بیان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ  نوجوانوں کو مشتعل کررہے ہیں۔

منکال وئیدیا نے کہا کہ  ہیگڈے نے گزشتہ ودھان سبھاانتخابات کے دوران پریش میستا کانام استعمال کرتے ہوئے اُسے ہندو کہہ کرعوام کی  توجہ اپنی طرف بٹور رہے تھے  مگر اب  کشتی  سمیت سات ماہی گیر لاپتہ  ہیں اور اُن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے اور ہیگڈے خاموش ہیں۔ منکال نے سوال کیا کہ کیا لاپتہ ہونے والے ماہی گیر ہندو نہیں ہیں ؟

ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے کہاکہ گزشتہ انتخابات کے دوران ہم نے ترقی کے متعلق سچ بولا تھا، جس کی وجہ سے شائد ہمیں ہار کا سامنا کرنا پڑا،اور  وہ جھوٹ بول کر جیت گئے ، جئے شری موگیر نے اس طرح کی جیت کو عارضی جیت قرار دیا۔ وکیل سنتوش نائک نے اننت کمارہیگڈے کے ہاتھ کاٹنے والے بیان کی سخت مذمت کی۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشورنائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، ضلع  پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا، سندھوبھاسکر نائک ، جئے لکشمی گونڈا، اے پی ایم سی صدر گوپال نائک، نارائن نائک، عبدالرحیم شیخ، مہابلیشورنائک ، عبدالرووف نائطے سمیت کافی دیگر کانگریسی کارکنان  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔