بھٹکل: انجمن پی یوکالج کے سالانہ جلسہ کا انعقاد : تعلیم زندگی کو روشنی اور مستقبل کو بہتر بناتی ہے : مقررین کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st February 2024, 1:28 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :31؍جنوری  (ایس اؤ نیوز )طلبا اپنی تعلیم کو بامقصد بناتےہوئے زندگی کو بامعنی بنائیں ، خوف خدا، اسلامی فکر کو اپنی تعلیم کا حصہ بنائیں ، وقت ضائع کئے بغیر نیکی و بھلائی کےکاموں میں صرف کریں ، کڑی محنت و مشقت سے اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے زندگی میں کامیابی کےمنازل طئے کریں۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاد ، کہکشاں کے روح رواں مولانا محمد سمعان خلیفہ ندوی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وہ یہاں  30جنوری 2024بروز منگل کو انجمن کالج میدان میں منعقدہ انجمن پی یوکالج بھٹکل کا سالانہ جلسہ میں بطور مہمان خصوصی طلبا سے مخاطب تھے۔ مولانا نے طلبا کو خاص کر موبائیل سے دور رہنے کی تلقین کرتےہوئے کہاکہ بہتر اور نتیجہ خیز کاموں میں اپنی صلاحیت کو استعمال کریں تاکہ ایک روشن و بہتر مستقبل میسر ہو۔ اعزازی مہمان کے طورپر انجمن کے الومنی چارٹرڈاکاؤنٹنٹ سعود دامودی نے طلبا سے کہاکہ زندگی میں انفرادی سطح پر جو محنت کی جاتی ہے وہ رنگ لاتی ہے اور اپنا مقصد واضح رکھنا ضروری ہے۔ تعلیم معلومات اور صلاحیت سے بھی آگے کی چیز ہے، دراصل تعلیم سے شخصیت کی تعمیر ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم زندگی کا ایک طاقتور ہتھیار ہے جو ہمیں اپنی قوم کو مزید ترقی کی راہوں پر لےجانےمیں کام آتاہے۔ اسی طرح ہمیں اپنی قوم کی خاطر قانون کےماہرین کی صف میں شامل ہونا ضروری ہے یعنی ہمیں وکیل بننے کی طرف بھی توجہ دینی ضروری ہے۔

سال 2023-24کے سالانہ ثقافتی ،کھیل مقابلہ میں شریک طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ ثقافتی شعبہ میں عزیزی عبدالحنان ابن محمد حفیظ عسکری چمپئین بنے تو عزیزی ذیشان کھیل کےمیدا ن میں چمپئین بنے۔ جب کہ عزیزی محمد لاٹ کو بیسٹ این سی سی کیڈٹ ایوارڈ سے نوازاگیا۔ کالج کے متعلمین میں سے عزیزی محمد تمشیر، عزیزی مہران حسین معلم اور عزیزی ذاکر حمدان ابن سمیع اللہ اٹل نے اپنے دو سالہ تعلیمی  تاثرات کا اظہار کیا۔ اسی طرح اپنے مضامین میں بہتر نتائج پیش کرنے والے اساتذہ کو بھی نقد انعام سے نوازاگیا۔ انجمن بی بی اے اینڈ بی سی اے کالج کےسکریٹری آفتاب قمری نے جلسہ کی صدارت کی۔

عزیزی انس سدی باپا کی تلاوت قرآن سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ عزیزی ہود سدی باپا نے ہدیہ نعت پیش کی۔ عزیزی شاز آرمار نے غزل پیش کرتےہوئے حاضرین کو محظوظ کیا۔ کالج فنکشن چیرمن ریاضی کے لکچرر پروفیسر اسماعیل غسان چامنڈی نے استقبال کرتےہوئے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ کالج پرنسپل پروفیسر محمد یوسف کولانے کالج رپورٹ کی خواندگی کی۔ کالج کے نائب پرنسپل انگریزی کے لکچرر پروفیسر عبدالرحیم خان نے شکریہ کلمات ادا کئے۔ تو عزیزی عبدالحنان عسکری اور عزیزی عبدالرحمن آرمار نے جلسہ کی بہترین نظامت کی۔ ڈائس پر کالج بورڈ سکریٹری ڈاکٹر سید سلیم وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔