بھٹکل انجمن کے انتخابات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر؛ کالج طلبہ نے تیارکیا تھا کمپیوٹرائز ووٹنگ سوفٹ وئیر؛ووٹنگ کاروائی مکمل ہوتے ہی آدھے گھنٹے میں منتخب اراکین کا کیا گیا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th February 2024, 11:25 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18 فروری (ایس او نیوز)   سوسالہ قدیم قومی و ملی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے عام انتخابات آج اتوار کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے ، چونکہ انجمن کے  ہی طلبہ نے  اپنے استاد کی نگرانی میں سافٹ وئیر کو ڈیولپ کیا تھا،   ووٹنگ کی کاروائی اختتام کو پہنچتے ہی  آدھے گھنٹے میں ہی    انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا اور تمام 23 جیت درج کرنے والے   ارکان   کے ناموں کا اعلان  اسکرین پر نمایاں کیا گیا۔

انجمن  الیکشن کمشنر عبدالواجد کولا کی قیادت میں صبح ٹھیک نو بجے انجمن   ایڈمنسٹریٹو بلاک میں  ووٹنگ کی کاروائی کا آغاز ہوا، اس کے لئے انجمن ایڈمنسٹریٹو ہال میں  ایک ساتھ 12 کمپوٹر نصب کئے گئے تھے اور انجمن کے طلبہ والنٹیر کے طور پر   ووٹروں کی رہنمائی کے لئے موجود تھے۔ اس بنا پر اراکین کو ووٹنگ کے لئے کسی بھی طرح کی کوئی دقت پیش نہیں آئی اور ہر ایک نے پورے سکون اور اطمینان کے ساتھ  ووٹنگ کی۔   شام سواپانچ بجے  ووٹنگ کی کاروائی  مکمل ہوئی۔ کمپوٹرائز ووٹنگ کے لئے  انجمن   کمپوٹرسائنس کے طلبہ  محمد اذان پیشمام، سید صفوان پیرزادے، محمد زایان قاسمجی اور مُشیرالحق خان نے اپنے پروفیسر زاہد  کھروری  کی نگرانی اور اُن کی رہنمائی میں  ایک سافٹ وئیر ڈیزائن کیا تھا، جس  کے ذریعے  ووٹروں کے لئے 23  اُمیدواروں کو ہی ووٹ دینے پر ووٹنگ کی کاروائی آگے بڑھتی تھی۔ اس وجہ سے کوئی بھی ووٹ ضائع   نہیں ہوا ۔ بتاتے چلیں کہ  انتخابات میں 49 اُمیدوار کھڑے تھے ۔

ووٹنگ کی کارروائی ختم ہونے کے بعد ایک بٹن دباتے ہی  ووٹوں کے نتائج  ظاہر ہوگئے تھے، مگر  تمام اُمیدواروں کے ناموں اور اُن کو حاصل ووٹوں کو   سلسلہ وار  پیش کرکے انجمن دفترکے باہر اسکرین پر ظاہر کرنے تک کم و بیش آدھا گھنٹہ لگا اوربالکل کم وقت میں صاف و شفاف طریقہ پر  تمام اُمیدواروں کو اُن کو ملے ہوئے ووٹوں  کا اعلان کرنے کے ساتھ جیت درج کرنے والے  23 اراکین انتظامیہ کا  اعلان کیا گیا۔

بتاتے چلیں کہ انجمن  کے سابق جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق نے سب سے زیادہ 440 ووٹس حاصل کئے ان کے بعد ڈاکٹر ایس ایم سید سلیم نے  415 ووٹس، جناب کے ایم برہان نے  398ووٹس، جناب محتشم احید نے 382ووٹس ،جناب  رمیض کولا اور جناب  مبشر حُسین ہلارےدونوں نے 370 ووٹس حاصل کئے۔

اس بار جو نئے چہرے انجمن کی انتظامیہ میں نظر آئیں گے،  اُن میں   کاڈلی عبدالحسیب،  کے ایم مشتاق،  برماور سید  اظہر ندوی،  رکن الدین امتیاز حُسین اور  ایس ایم سید حُسین ذاکر شامل ہیں۔

الیکشن کمشنرجناب  عبدالواجد کولا نے بتایا کہ  انجمن کے جملہ اراکین یعنی ووٹروں کی تعداد 745 ہے جس میں 536 اراکین نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا، یعنی قریب 72 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی  ۔ منتخب اراکین انتظامیہ کی لسٹ ذیل میں دی جارہی ہے:

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔