بھٹکل : ایم کام میں انجمن کو ملی صدفی صد کامیابی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd March 2024, 7:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍ مارچ (ایس او نیوز) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام ستمبر اکتوبر 2023میں منعقدہ ایم کام کے فائنل سمسٹر میں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے طلبا نے صد فی صد نتائج کے ساتھ نمایاں کامیابی درج کی ہے۔

انجمن کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ایم کام فورتھ سمسٹر کے امتحان میں  15طلبا نے پرچہ لکھا تھا، تمام طلبا کامیاب ہوئے ہیں اس طرح کامیابی کی شرح سو فی صد درج کی گئی ہے۔ پندرہ میں 11امتیازی، نمبرات سے اور بقیہ 4فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں۔ کالج کی سطح پر پرگتی نارائن ہیبار 75.66فی صد نمبرات کے ساتھ اول، بھویّا ایشور نائک 75.33فی صد نمبرات کے ساتھ دوم اور 74.66فی صد نمبرات کے ساتھ بھوانی تمپا گونڈا سوم مقام سے کامیاب ہوئی ہیں۔ امتحانات میں کامیاب سبھی طلبا و طالبات کو انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر محمد یونس قاضیا، جنرل سکریٹری اسحاق شاہ بندری ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری آفتاب قمری ، کالج بورڈ سکریٹری ڈاکٹر سلیم سمیت دیگر عہدیداران ، اراکین، پرنسپل اور اساتذہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔