بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کو بی ای فائنل میں 95فی صد نتائج حاصل : الکٹریکل اینڈ الکٹرانکس شعبہ میں صد فی صد طلبا کامیاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th August 2021, 7:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25؍اگست (ایس اؤ نیوز) بھٹکل انجمن حامئی مسلمین کے زیر سرپرستی چلنے والے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے بی ای فائنل ائیر کے طلبا نے سال 2021کے سالانہ امتحانات میں 95فی صد کامیابی درج کی ہے۔

کالج کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کالج کی طرف سے 138طلبا امتحان میں شریک ہوئے تھے جن میں سے 131 طلبا کامیاب ہوئےہیں۔ کالج نتیجہ کی کل شرح 95فی صد ہے۔

 کالج کے شعبہ الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس نے 100فی صد کامیابی درج کرتےہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ شعبہ میں سلمان سلیم کُٹیّ نے 9.00 SGPA کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔شعبہ میکانکل میں 97.36فی صد طلبا کامیاب ہوئے ہیں اور سید مفید 9.68 SGPA  کے ساتھ اول مقام پر ہے۔ کمپیوٹر سائنس اینڈ انجنئیرنگ شعبہ میں 96.67فی صد طلبا کامیاب ہوئے ہیں اور پوجا شیٹھ 9.25 SGPA  کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

الیکٹرانکس اینڈ کمیونکشن انجنئیرنگ شعبہ میں 94.11فی صد نتیجہ درج ہواہے اور لیلاکشی گونڈا9.45 SGPAکے ساتھ شعبہ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔  شعبہ سول میں 90.40فی صد نتائج درج ہوئے ہیں تو منجوناتھ بھٹ 9.65 SGPA کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔ امتحانات میں کامیاب سبھی طلبا کو انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر، جنرل سکریٹری ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اور عہدیداران ، کالج پرنسپال اور اساتذہ وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔