بھٹکل: ایک ٹائر والی سائیکل کےذریعے منشیات بیداری کی مہم پر نکلا نوجوان : جلد قائم کرے گا عالمی ریکارڈ ؛ بھٹکل نورمسجد میں کی افطاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd March 2024, 10:53 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍ مارچ (ایس او نیوز) منشیات کے خلاف عوامی سطح پر بالخصوص نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کےلئے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے مسلسل مختلف پروگرامات اور مہمات منائے جاتے رہےہیں۔ معاشرے کو اس ناسور سے نجات دلانے کے لئے نوجوان بھی مختلف نوعیت کے بیداری پروگرام کررہے ہیں۔

منشیات (ڈرگس) کے خلاف بیداری پیدا کرنے کا مقصد لے کر نوجوانوں کی ایک ٹیم ’Say No  to Drugs‘ کا ٹی شرٹ پہنے سائیکل پر سواری  کرتےہوئے کنیاکماری سےکشمیر تک بیداری مہم پر نکلی ہوئی ہے۔ تین سائیکل سواروں پر مشتمل نوجوانوں کی اس ٹیم کا ایک نوجوان صرف ایک پہیہ والی سائیکل پر  سواری کرتےہوئے لوگوں کی توجہ اپنی  جانب مبذول کراتے ہوئے  ملک بھر میں بیداری پیدا کرنے کےعلاوہ عالمی ریکارڈ  قائم کرنے جارہاہے۔

کیرلا کے کنورضلع سےتعلق رکھنے والے سویداور طاہر اور پالکّاڈ ضلع کے رہنے والے  شمشیر نامی نوجوانوں کی یہ خصوصی ٹیم   کیرالہ سے  مینگلور اور اُڈپی ہوتے ہوئے عین افطاری سے  پندرہ/بیس  منٹ پہلے   بھٹکل پہنچی تو نورجامع مسجد کے باہر  عوام سے  بات چیت کرتی ہوئی نظر آئی۔ اس موقع پر کئی لوگوں نے ان کے ساتھ کھڑے ہوکر سیلفی لی۔ نور مسجد میں  مسجد کے  امام و خطیب  مولانا امین رکن الدین ندوی نے    مسجد میں ان کا استقبال کیا اور تینوں کو اپنے ساتھ مسجد میں  لے جاکر افطار کرایا، جس کے بعد یہ لوگ آگے کے سفر پر روانہ ہوگئے۔

سوید نامی نوجوان نے ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  تین مہینے پہلے  ان کا سفر  کنیاکماری سے شروع ہوا تھا، اب یہاں سے وہ کاروار اور گوا ہوتے ہوئے مہاراشٹرا ہوکر کشمیر جائیں گے، جس کے لئے مزید چھ ماہ  لگ سکتے ہیں۔ سوید نے بتایا کہ  وہ ہرروز 50 سے 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں، لیکن چونکہ ابھی رمضان ہے اور روزہ سے ہیں، اس لئے روزہ رکھ کر 25 سے 30 کلومیٹر کا ہی فاصلہ طے کرپاتے ہیں۔ رات کو کسی مسجد ،  مندر یا چرچ یا پھر پیٹرول پمپ میں رات گذارکر صبح سویرے پھر سفر پر نکل پڑتے ہیں۔

سوید بہت ہی مشکل اور تکلیف دہ ایک پہیہ والی سائیکل پر سواری کرتے ہوئے لوگوں  کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے  ہیں۔ سوید پیشے سے ایک سافٹ وئیر انجنئیر ہیں، منشیات ،ڈرگس کی وجہ سےہونےوالے نقصانات اور معاشرتی ناسور کے متعلق نوجوانوں میں بیداری پیداکرنےکا مقصد لےکر ایک پہیہ والی سائیکل پر سواری پر نکلا ہے۔ پچھلےایک سال سے سوید ایک پہیہ والی سائیکل پر سواری کرنےکی مشق کرتےہوئے آج وہ کامیاب ہے  کنیاکماری سےشروع ہوئی یہ سائیکل یاترا ، کیرلا کےسبھی اضلاع سےہوتےہوئے منگلور، اُڈپی ہوتےہوئے بھٹکل پہنچی ہے۔ اب تک انہوں نے قریب 2500 کلومیٹر کا فاصلہ سائیکل کے ذریعے طئے کیا ہے۔

قریب 4500کلومیٹر والی یہ سائیکل یاترا ،ایک واضح منصوبہ بندی کے ذریعے راست کشمیر پہنچے گی۔ آج تک کسی نے بھی ایک ہی ٹائر والی سائیکل کے ذریعے اتنی دوری طئے کرنےکی کوشش نہیں کی ہے۔ اس سے قبل ایک شخص نے ایک ٹائر والی سائیکل کے ذریعے 500 کلومیٹر کا فاصلہ طئےکرنےکی اطلاع ہے اور عالمی ریکارڈ بھی اسی کے نام پر  ہے۔ لیکن اب سوید ایک ٹائر والی سائیکل کے ذریعے 2300 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرچکے  ہیں ، اور یہ  نوجوان  ڈرگس کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کےساتھ ساتھ عالمی ریکارڈ  قائم کرنے جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔