بھارت بندگلبرگہ میں بھی کامیاب؛ شہریت قانون، این آرسی اور این آر پی کی مخالفت؛ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کامطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th January 2020, 1:02 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گلبرگہ8جنوری(ایم اے حکیم شاکر/ایس او نیوز) ملک میں مزدوروں کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی،شہریت ترمیمی بل، این آر سی  اور این آر پی کی سخت  مخالفت اور جامعہ ملیہ نیز  جے این یو کے طلبا پرہوئے حملوں کی سخت مذمت  کے ساتھ  8جنوری کو بھارت بند کے موقع پر گلبرگہ میں بھی  بند منایا گیا اور زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی  جس میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

آج مختلف تنظیموں اور  مذہبی وسیاسی جماعتوں کی اپیل پر گلبرگہ بند نہایت کامیاب رہا۔ مدارس، کالجس، بازار اور دوکانیں  وغیرہ مکمل طور پر بند رہیں۔ احتجاجی جلوس نگریشور مندر نہرو گنج۔ گلبرگہ سے ہوتا ہوا جگت سرکل پہنچا۔سارے احتجاجی بلا لحاظ مذہب و ملت حکومت کے خلاف  ہم ایک ہیں کے نعرے لگارہے تھے۔ ہر ایک احتجاجی ہمیں انصاف چاہئے کا نعرہ بلند کررہا تھا۔ عوام کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے 8جنوری کو گلبرگہ میں امتناعی احکامات نافذ کئے تھے لیکن احتجاجیوں نے ان احکامات کی پروا نہ کرتے ہوئے جلوس منظم کیا۔

ممتاز مزدور و کمیونسٹ لیڈر ماروتی مان پاڑے، کانگریسی قائیدین گرومیت سنگھ، ساجد علی رنجولوی، محمد اصغر چلبل،جنتا دل سیکولر کے قائد ناصر حسین استاد ایڈوکیٹ،عوامی قائیدین وہاج بابا ایڈوکیٹ مبین ریاض، علیم احمد، شاہ نواز خان شاہین۔ الیاس سیٹھ صدر جمعیت باغبان کرناٹک، مولانا محمد نوح انڈئین یونئین مسلم لیگ، ممتاز عالم دین جاوید عالم قاسمی،عالمی شہرت یافتہ فوٹو آر ٹسٹ ایاز الدین پٹیل، محی الدین پٹیل، اعجاز الدین انعامدار، سجاد علی انعامدارصدر جمعیت اہل حدیث گلبرگہ  بابا نذر محمد خان محمد، جعفر ایوب اینڈ سنس، کمیونسٹر و ترقی پسند قائیدین مولا ملا، گور اماں پاٹل، وانی شری، گیتا، سراج پاشاہ، حیدر علی انعامدار شیخ محی الدین کے علاوہ بے شمار ملی و سماجی قائیدین اس احتجاج میں شامل تھے۔ احتجاج کے اختتام پر قائیدین نے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کی وساطت سے حکومت کو اپنی احتجاجی یادداشت پیش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...