بنگلور عیدگاہ میدان تنازعہ: گنیش اتسو کی اجازت نہیں دی تو نماز پڑھنے پر بھی اُٹھایاجائے گا سوال ؛ سی ٹی روی

Source: S.O. News Service | Published on 18th August 2022, 1:18 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،18؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)   چامراج پیٹ عیدگاہ میدان کے حوالہ سے جاری تنازعہ کے درمیان بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری سی ٹی روی نے یہ کہہ کر تنازعہ  کو مزید ہوا دے دی ہے کہ   اگر میدان میں گنیش اتسو  کی اجازت نہیں دی گئی، تو وہاں نماز ادا کرنے  کی اجازت پر بھی سوال اٹھایا جائے گا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ عیدگاہ میدان محکمہ محصولات کی اراضی ہے، لہذا زمین سے وابستہ فیصلے اسی کو لینے ہوں گے۔

سی ٹی روی نے کہا ’’جب عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتی نصب کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو یہ حقوق کا معاملہ بن جائے گا۔ محکمہ محصولات کو اجازت دینے پر غور کرنا ہوگا۔ اور میں کہوں گا کہ اجازت دی جانی چاہئے۔‘‘

انہوں نے کہا ’’میں عہدیداران سے گنیش اتسو کے لئے اجازت فراہم کرنے کی گزارش کرتا ہوں۔ اگر اسے نامنظور کیا جاتا ہے، تو سوال اٹھائے جائیں گے کہ وہاں نماز ادا کرنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ اگر نماز کی اجازت ہے، تو گنیش اتسو کی کو بھی جازت دی جانی چاہئے۔‘‘

اس سے پہلے سی ٹی روی نے چامراج پیٹ کے کانگریس ایم ایل اے ضمیر احمد خان کو   چیلنج کیا تھا کہ  اُن میں ہمت ہے تو ہمیں عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتی  نصب کرنے سے روک کر دکھائے۔ روی نے کہا تھا کہ "اگر ہم اپنا ارادہ کر لیں تو گنیش کی مورتی میدان میں ہی  نصب کی جائے گی،  میدان ضمیر احمد خان کی جاگیر نہیں ہے۔ ہم گنیش کی مورتی نصب کریں گے اور تہوار کو شاندار طریقے سے منائیں گے"۔  روی نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’ہم میدان میں  گنیش کی مورتی  نصب کرنے کے لیے اُس کی اجازت کیوں لیں؟ ہم عرب ممالک میں مورتی  نصب  نہیں کر رہے ہیں"۔

پتہ چلا ہے کہ سی ٹی روی کے  اشتعال انگیز بیان  اور گنیش تہوار  کو عیدگاہ میدان میں منانے  کی تیاریوں کو دیکھتے ہوئے   ضمیر احمد خان نے سٹی پولیس کمشنر کے دفتر کا دورہ کیا تھا اور سی ایچ پرتاپ ریڈی سے بات  چیت  کی تھی۔ بعد میں   ڈی سی پی (مغربی) لکشمن بی نمبرگی نے مسلم مذہبی تنظیموں کے قائدین کے ساتھ امن میٹنگ کا انعقاد  کرتے ہوئے  قائدین کو ہدایت دی تھی کہ وہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے امن و امان میں خلل پڑے۔ انہوں نے انہیں متنبہ بھی کیا تھا کہ اگر کوئی امن کو خراب کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہوا تو پولیس سخت کارروائی کرے گی۔ سی طرح کا انتباہ   نمبرگی نے ہندو تنظیموں کے لیڈروں سے بھی  ملاقات کرکے دیا تھا  اور انہیں بھی یہی بتایا تھا کہ امن  و امان کو خراب کرنے کی سرگرمیوں میں کوئی ملوث پایا جاتا ہے پولس اس سے سختی کے ساتھ نپٹے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں 31 اگست سے گنیش اتسو منایا جائے گا اور ہندو تنظیمیں  چامراج پیٹ عیدگاہ  میدان پر تہوار منانے کی تیاریاں کرر ہی ہیں۔ وہیں، کانگریس کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے  محکمہ محصولات پر زور دے کر  کہا ہے کہ وہ  عیدگاہ میدان پر گنیش اتسو منانے کی جازت نہ دے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...