بینگلورو بی بی ایم پی صدر دفتر میں آگ حادثہ کا معا ملہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی:چیف کمشنر تشار

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2023, 1:21 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 15/اگست (ایس او  نیوز/ایجنسی) ) بروہت بینگلورو مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ نے بتا یا کہ بی بی ایم پی صدر دفتر کے احاطہ میں موجود کوالیٹی کنٹرول لیباریٹی میں آتشزدگی کے معا ملہ کی جانچ تمام زاویوں سے کی جارہی ہے،رپورٹ موصول ہو نے کے بعداس کو حکومت کے سامنے پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جانچ کے لئے بی بی ایم پی کے افسران اورملازمین بھر پور تعاون کررہے ہیں۔ وکٹو ریہ اسپتال میں زیر علاج9افراد میں سے3کی حالت نازک ہے،انہیں مزید بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں کو ہدایت دی گئی۔ زخمیوں میں چیف انجینئرشیوکمار25فیصد جھلس گئے ہیں،انہیں گلے میں تکلیف کی وجہ سے بات کرنے میں پریشانی محسوس ہو رہی ہے،ان کے علاوہ ایگزی کیٹیو انجینئر کرن کی حالت نازک بتا ئی گئی ہے، انہیں دو مرتبہ ڈیالیسس کیا گیا ہے، نفرالوجی کے ماہر ڈاکٹرس ان پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ ڈیٹا آپریٹر جیوتی کے منہ پر زخم آئے ہیں،جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے،مذکورہ تینوں کی حالت نازک بتا ئی گئی ہے لیکن وہ خطرہ سے باہر ہیں۔بی بی ایم پی چیف کمشنر نے بتا یا کہ تمام زخمیوں کا مکمل علاج بی بی ایم پی کی جانب سے ہی کیا جارہا ہے،جن زخمیوں کو پلاسٹک سرجری کی ضرورت ہے انہیں سرجری کروانے کا بھی بی بی ایم پی نے فیصلہ کیا ہے۔

 لیباریٹری میں ڈی گروپ کے ملازمین تعاون کر سکتے ہیں لیکن تمام کام نہیں کر سکتے۔ اس معا ملہ کی داخلی جانچ کے لئے بی بی ایم پی کے چیف انجینئر پرہلاد کو ہدایت دی گئی ہے۔ آنے والے دنو ں میں اس طرح کے حادثات سے بچنے کیلئے احتیاط برتی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...