لوک سبھا انتخاب 2024: بی جے پی نے 195 سیٹوں پر امیدوار کا کیا اعلان، نئی دہلی سے سشما سوراج کی بیٹی کو ملا ٹکٹ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2024, 10:51 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 3/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) بی جے پی نے لوک سبھا انتخاب 2024 کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کر دی۔ پارٹی نے ہفتہ کے روز اپنے امیدواروں کی جو فہرست جاری کی ہے اس میں 16 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام خطوں کی مجموعی طور پر 195 سیٹوں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ جانکاری دی، اور ساتھ ہی بتایا کہ باقی پارلیمانی سیٹوں پر گفت و شنید کا دور چل رہا ہے۔

بی جے پی نے 195 پارلیمانی سیٹوں کے لیے مقرر کردہ امیدواروں کی جو فہرست جاری کی ہے اس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر وارانسی سے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امت شاہ گاندھی نگر سے کھڑے ہوں گے اور آنجہانی سشما سوراج کی بیٹی کو نئی دہلی پارلیمانی سیٹ سے کھڑا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں 34 مرکزی و ریاستی وزراء کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

بی جے پی قومی جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اتر پردیش کی 51، مغربی بنگال کی 26، مدھیہ پردیش کی 24، گجرات کی 15، راجستھان کی 15، کیرالہ کی 12، تلنگانہ کی 9، آسام کی 11، جھارکھنڈ کی 11، چھتیس گڑھ کی 11، دہلی کی 5، جموں و کشمیر کی 2، اتراکھنڈ کی 3 اور اروناچل، گوا، تریپورہ، انڈمان و نکوبار، دمن و دیو کی ایک ایک سیٹ پر امیدوار طے کیے گئے ہیں۔

بی جے پی کے ذریعہ جاری امیدواروں کی پہلی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو 195 امیدواروں میں سے 28 خاتون امیدوار ہیں اور 47 امیدوار ایسے ہیں جن کی عمر 50 سال سے کم ہے۔ امیدواروں کی اس پہلی فہرست میں 27 امیدوار درج فہرست ذات کے، 18 امیدوار درج فہرست قبائل کے اور 57 امیدوار دیگر پسماندہ طبقہ سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ دہلی کی جن پانچ پارلیمانی سیٹوں کے لیے امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں سے ایک تو نئی دہلی سیٹ ہے جہاں سے سشما سوراج کی بیٹی بانسری سوراج کھڑی ہوں گی، بقیہ چار سیٹوں پر رامویر سنگھ بدھوڑی (جنوبی دہلی)، پروین کھنڈیلوال (چاندنی چوک)، منوج تیواری (شمال مشرقی دہلی) اور کمل جیت سہراوت (مغربی دہلی) کو موقع دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جمعرات کو بی جے پی نے دیر رات تک امیدواروں کے ناموں پر غور و خوض کیا تھا۔ مرکزی الیکشن کمیٹی میں وزیر اعظم نریندر مودی، پارٹی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت دیگر اراکین نے کئی ناموں کو آخری شکل دی تھی۔ میٹنگ کے بعد سے ہی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ پارٹی کی طرف سے لوک سبھا انتخاب کے لیے 100 سے 125 سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...