فیک نیوز کے الزام میں ایڈیٹر گرفتار، دفاع میں بی جے پی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st March 2018, 11:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور 30مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کرناٹک کے بنگلور میں پولیس نے دو فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے کے مقصد سے فرضی خبر شائع کرنے کے الزام میں ایک ویب سائٹ کے ایڈیٹر کو گرفتار کیا ہے۔ایڈیٹر کی گرفتاری کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں نے سوشل میڈیا پر ان کی رہائی کے لئے #ReleaseMaheshHegde نام سے ہیش ٹیگ سے مہم شروع کی ہے ۔ مہیش وکرم ہیگڑے postcard.news نام کی ویب سائٹ کے ایڈیٹر ہیں جس نے 11 مارچ کو کنڑمیں ایک رپورٹ شائع کی جس میں یہ فرضی نیوز اپلوڈ کی گئی تھی کہ کہ ایک جین منی پر مبینہ طور پر ایک مسلمان کی طرف سے حملہ کیا گیا ہے ، جبکہ حقیقت میں مذکورہ جین منی ایک سڑک حادثے کے شکار ہوئے تھے ۔ بنگلور پولیس کے جوائنٹ کمشنر ستیش کمار نے جب جین منی کا علاج چل رہا تھا تو ان کے عقیدت مندوں نے تصویر لی تھی ، ملزم نے اس تصویر کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس جین منی پر ایک مسلمان نے حملہ کیا ہے او رانہوں نے اس فیک نیوز کو اپنی سائٹ postcard.newsپرشائع بھی کیا ؛اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خبر کی سرخی تھی کہ جین منی پر مسلمانوں نے حملہ کیا ہے ۔ ویب سائٹ کے ایڈیٹر مہیش وکرم ہیگڑے کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور سیکشن 153 اے ( دو فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانا)، 120(سازش)، اور 34 (ایک ہی مقصد کے تحت بہت سے لوگوں کی طرف سے کیا گیا جرم) کے تحت عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ساتھ ہی آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 66 میں بھی مقدمہ درج ہوا ہے ۔ تاہم مہیش ہیگڑے کی گرفتاری کے بعد بی جے پی لیڈروں نے کرناٹک حکومت کی تنقید شروع کردی ہے ۔ جن میں مرکزی وزیر مملکت اننت کمار ہیگڑے اور کرناٹک بی جے پی لیڈر سی ٹی روی بھی شامل ہیں۔اننت کمار ہیگڑے نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سدارمیاحکومت کو شرم آنی چاہئے جو مہیش ہیگڑ ے کو گرفتار کرکے ظالم جیسا برتاؤ کر رہی ہے۔ بزدلوں جیسے اقدامات کرنے کی بجائے ہم سے جمہوری طریقے سے لڑے۔ وہیں کرناٹک بی جے پی کے جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے ٹویٹ کیا کہ ہندومخالف سدارمیا نے لیکھک بھگوان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جنہوں نے رام کی توہین کی تھی؟ وہ ابھی تک کیوں کھلے گھوم رہے ہیں؟ کیا اظہار کی آزادی آپ لوگوں کے لئے ہے؟ فی الحال پولیس مہیش ہیگڑے کے دو معاون کار کو تلاش کر رہی ہے ۔ واضح ہو کہ ٹویٹر پر مہیش ہیگڑ ے کا اسٹیٹس ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو فالو کرنے سے میں ’دھنیہ‘ (بامراد) ہوگیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...