’کرناٹک بند‘ مجموعی طور پر کامیاب۔ کئی مقامات پر تعلیمی اداروں کو تعطیل۔ بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں اورشیموگہ ضلع میں بند کا کوئی اثر نہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th January 2018, 8:10 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 25؍جنوری (ایس او نیوز)کرناٹک اور گوا ریاستوں کے بیچ چل رہے مہادائی ندی کے کالسا ۔باندوری منصوبے کے تنازعے پر کسانوں اور کنڑا حامی تنظیموں کی طرف سے منایا گیا’کرناٹک بند‘ریاستی سطح پر مجموعی حیثیت سے کامیاب رہا،مگر بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں اورشیموگہ وغیرہ میں اس کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیا۔

تعلیمی اور کاروباری ادارے بند:  مختلف مقامات سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلوور، چکمگلورو، دھارواڑ، گدگ، بیلگاوی، میسورو جیسے شہروں میں بند پوری طرح کامیاب رہا۔ کاروباری ادارے بند رہے۔ سرکاری بسیں اور آٹو رکشہ بھی سڑکوں سے غائب رہے۔بنگلورو، دھارواڑ، گدگ میں احتیاطی طور پر تمام اسکولوں کو چھٹی دی گئی تھی جبکہ چکمگلورو ضلع میں ڈپٹی کمشنر نے  تمام اسکولوں اورکالجوں کے لیے بھی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔جہاں تک اڈپی ضلع اور مینگلور  کا تعلق ہے یہاں پر بند کے لئے عوام کی طرف سے کوئی حمایت نہیں ملی۔ 

ٹرین روکنے کی کوشش :بند کے دوران کنڑا حامی تنظیموں کے رضاکاروں نے ریاست کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔ بنگلورو میں چینئی ایکسپریس ٹرین کو روکنے کی کوشش کرنے والے احتجاجیوں کو پولیس نے اپنی حراست میں لیا۔جبکہ ملیشورم میں کھلے رکھے گئے ہوٹل او ربیکری پر پتھراؤ کی واردات بھی پیش آئی ہے۔ میسورو میں بعض دکانداروں نے الزام لگایا کہ بند کے حامیوں نے ان کی کھلی ہوئی دکانوں کو زبردستی بند کرنے پر مجبور کیا۔چکمگلورو میں سرکاری اور پرائیویٹ بسوں کے علاوہ آٹو رکشہ وغیرہ بھی بند رہنے کی وجہ سے دوسرے شہروں کو جانے والے مسافروں کو بڑی دشواریوں کاسامنا کرناپڑا۔یہاں کے ایس آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے سامنے کنڑا حامی تنظیموں کے رضاکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مہادائی آبی تنازعہ حل کرنے میں ناکامی پر مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ہبلی دھارواڑ مکمل بند: جڑواں شہر ہبلی دھارواڑ سے ملنے والی خبر کے مطابق یہاں بند پوری طرح کامیاب رہا۔ تعلیمی ادارے بند رہے۔ دکانیں، مال، سنیما گھر وغیرہ پوری طرح بند رہے۔ریاستی سرکاری ملازمین کی تنظیم اور مووی فلم کمرشیل بورڈ کی طرف سے بھی اس بند کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔گدگ ضلع کے نرگوند نامی مقام پر گوا رجسٹریشن والی ایک کار کو گھیر کر احتجاجی مظاہرین نے سنگ باری کی اور گوا کی ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔گدگ میں مظاہرین کی طرف سے دھارواڑ ۔سولاپور ٹرین کو روکنے کی خبر بھی موصول ہوئی ہے۔ اسی طرح ٹمکورو میں بھی ریل روک کر احتجاج کرنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔

شمالی کینرا میں کوئی اثر نہیں:ضلع شمالی کینرا میں عوام کی طرف سے اس بند کو کسی قسم کی حمایت نہیں ملی۔ بھٹکل سمیت ضلع کے تمام شہروں میں زندگی معمول کے مطابق چلتی رہی۔ تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر، بینک اور دکانیں سب حسب معمول کھلے رہے۔بند سے ایک دن پہلے ہی ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکولنے بتایا تھا کہ’’ بند کے پس منظر میں تعلیمی اداروں کو تعطیل نہیں دی جائے گی۔ سرکاری دفاتر بھی کھلیں گے اور بسیں بھی معمول کے مطابق سڑک پر دوڑیں گی۔‘‘ ڈی سی کے اعلان سے عوام کو راحت ملی اور بند کی وجہ سے انہیں کسی دشواری کا سامنا کرنے کی نوبت نہیںآئی۔ البتہ کنڑا رکھشنا ویدیکے کی طرف سے ڈی سی کو میمورنڈم دئے جانے کی خبر ملی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...