کرناٹک میں کورونا اب چھ ہزار کے ہندسے کو بھی پار کرگیا؛ بنگلور میں پھر دو ہزار سے زائد معاملات؛ ریاست میں 83 لوگوں نے گنوائی جان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st July 2020, 1:12 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور 30 جولائی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں کورونا  کے معاملات میں کمی آنے کے بجائے روز بروز   اضافہ ہی دیکھا  کیا جارہا ہے، گذشتہ چار پانچ دنوں سے ہر روز ریاست میں  کورونا کے پانچ پانچ ہزار سے زائد معاملات درج کئے جارہے تھے، مگر آج ایک ہی دن کورونا نے پھر ایک بار اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے چھ ہزار کے ہندسے کو پار کردیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہیلتھ بلٹین کے مطابق آج جمعرات کو  ریاست بھر سے 6128 معاملات درج کئے گئے ہیں۔ 

آج پھر ایک بار بنگلور میں سب سے زیادہ یعنی 2233 پوزیٹیو کیسس کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ بلٹین کے مطابق آج ایک ہی دن  ریاست کے مختلف اضلاع سے 83 لوگوں نے اپنی جانیں بھی گنوائیں ہیں۔ جس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2230 ہوگئی ہے۔ آج صرف بنگلور سے ہی 22 لوگوں کے مرنے کی اطلاعات ملی، جبکہ  میسور میں 9،  دھارواڑ میں 8، جنوبی کینرا اور  کلبرگی میں 7، 7  اور  ہاسن میں آج 6 لوگوں کی موت واقع ہوئیں۔

آج میسور سے 430، بلاری سے 343، اُڈپی سے 248، بنگلور دیہی سے 224، کلبرگی سے 220، بیلگاوی سے 202، جنوبی کینرا سے 198، دھارواڑ سے 180، رائچور سے 166، شموگہ سے 143، باگلکوٹ اور چکمنگلور سے 126، وجئے پور سے 124، شمالی کینرا سے 120،رام نگرم سے 106 اور ٹمکور سے 104 کورونا پوزیٹیو کے معاملات درج کئےگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریاست میں اب تک 46694 کورونا سے متاثرہ لوگصحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، لیکن اب بھی کورونا کے 69700 معاملے ایکٹیو ہیں۔

راحت بات یہ رہی کہ  آج کورونا سے صحت مند ہوکر گھر جانے والوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جس کے مطابق 3793 لوگ ڈسچارج ہوئے۔ آج بنگلور سے بھی 1912 کورونا سے متاثرہ لوگ ڈسچارج ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔