حجاب پر عائد پابندی کے متعلق حکومتی سطح پر بات چیت کے بعد فیصلہ :وزیرا علیٰ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th December 2023, 8:30 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

      حجاب مذہبی فریضہ ہے پابندی ختم کرنا خوش آئند ،ہم سب کو بھائی چارگی سے رہنا چاہئے: مسکان

بنگلورو:24؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) ریاستی حکومت حجاب پر پابندی اٹھانے پر غور کررہی ہے اسی تعلیمی سال میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد حکومتی سطح پر کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اس بات کا اعلان کیا۔

ہفتہ کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران وزیرا علیٰ سدرامیا نے کہاکہ حکومت ریاست کے تعلیمی اداروں  میں حجاب پر پابندی کو واپس لینے کے متعلق سوچ رہی ہےاس سلسلےمیں حکومتی سطح پر بات چیت کے بعد فیصلہ لئے جانے کی بات کہی۔خیال رہے کہ  وزیر اعلیٰ نے  جمعہ کے دن کہا تھا کہ ہماری حکومت  ریاست میں حجاب پر پابندی ہٹائے گی اور لباس کوذاتی پسند کا معاملہ بتایاتھا۔ اس تعلق سے صحافیوں میں سے کسی نے حجاب پر پابندی ختم کرنے کے تعلق سے سوال پوچھا تو وضاحت کرتےہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ وزیر اعظم کا نعرہ ’’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس‘‘ جھوٹا نعرہ ہے۔ بی جے پی لوگوں اور سماج کو لباس اور ذات کی بنیاد پر تقسیم کررہی ہے۔ حجاب پر پابندی ہٹانے کے اعلان کو لےکر حزب مخالف بی جےپی کی جانب سے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کا سامنا ہے ۔ بی جےپی کے ریاستی صدر بی وائی وجیئندر نے کہاکہ ریاست میں کانگریس کی قیادت والی حکومت نوجوانوں کے ذہنوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کررہی ہے۔ دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سدرامیا تعلیمی ماحول کو خراب کررہے ہیں۔ کانگریس لوک سبھا انتخابات سے پہلے خوشامد کی سیاست کررہی ہے۔ آزادی کے بعد بھی اقلیتوں کی خواندگی خواندگی اور روزگار کی شرح اب بھی 50فی صد ہے ۔ انہوں نے شکایت کی کہ کانگریس نے کبھی بھی اقلیتوں کی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش نہیں کی۔ کانگریس انگریزوں کی اختیار کردہ ’’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘‘ کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ یہ برطانوی وراثت کو آگے بڑھاتی ہے۔ واضح رہے کہ 2022میں بی جےپی کی سابقہ حکومت نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی لگادی تھی۔

حجاب پہننا ہمارا حق ہے : وزیراعلیٰ سدرامیا کے حجاب پر پابندی واپس لینے کے اعلان پر ،منڈیا ضلع کی مسکان نے کہاکہ ’’حجاب پہننا ہمارا حق ہے اور یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ اب سے ہمیں اور تمام طبقات کو بھائی بہنوں کی طرح زندگی گزارنی چاہئے۔منڈیا میں صحافیوں سے بات کرتےہوئے مسکان نے کہاکہ حجاب ہماری ثقافت ہے ، یہ ہمارا حق ہے، مجھے یقین ہے کہ ہمیں یہ حق مل جائے گا، اور کہاکہ تعلیم میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ میں وزیراعلیٰ سدرامیا ، وزیر ضمیر احمد خان، اسپیکر یوٹی قادر، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ ہمارے حقوق واپس دلانے کا شکریہ۔ کیونکہ انہوں نے ہماری ثقافت کی حمایت کی ہے۔ ہم کالج میں بھائی بہنوں کی طرح پڑھتے ہیں اور ہمیشہ ایسا ہی رہاہے اور رہنا چاہئے‘‘۔

مسکان نے مزید کہاکہ ’’حجاب ہمارا فریضہ ہے اور ہمیں اس پر عمل کرنا ہے۔ حجاب پر پابندی لگائے جانے کی وجہ سے بہت ساری طالبات گھروں میں رہنے پر مجبور ہوئیں۔ ایک سال سے کالج نہیں گئیں، اب میں پی ای ایس کالج جارہی ہوں ۔ باقی لڑکیوں کو بھی کالج آکر امتحان دینا چاہئے۔  خیال رہے کہ مسکان وہی طالبہ ہے جو ’جے شری رام ‘ کے نعرے لگانے والی نوجوان بھیڑ کے خلاف ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر حجاب کی علامت بن گئی تھی۔ پچھلی حکومت کے دوران ریاست میں حجاب کے بحران کے عروج کے دوران مسکان مقابلہ طلبا کے ایک گروپ سے ہوا تھا جو کالج کیمپس میں ہندو نواز نعرے لگارہے تھے ۔ واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سپریم کورٹ نے 2 جی اسپیکٹرم معاملے میں مودی حکومت کی عرضی کو کیا خارج، لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے آج مرکز کی مودی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا دیا جب 2 جی اسپیکٹر معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے مرکز کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ عرضی غلط سوچ پر ...

پچھلے دروازے سے نوکریاں ختم، پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا ریزرویشن کے حوالے سے شدید حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریزرویشن کے حوالے سے پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ریزرویشن ہٹاؤ مہم کا منتر ہے کہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری‘ یعنی نہ رہے گی سرکاری نوکری اور نہ ملے گاریزرویشن۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے ...

ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کمیشن سے سوال

راجیہ سبھا کے رکن اور سپریم کورٹ کے مشہور وکیل کپل سبل نے 11 دن بعد الیکشن کا ڈیٹا جاری کرنے پر الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 11 دن بعد ووٹ کا ڈیٹا کمیشن کی ویب سائٹ پر آرہا ہے۔ ایسے میں میرا سوال یہ ہے کہ ڈیٹا 11 دن بعد کیوں آیا؟ آج لوگ کسی ادارے پر اعتماد نہیں ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔