کرناٹک: کانگریس ایم ایل اے تنویر سیٹھ نے عیدالاضحی کے لیے مانگی سیکورٹی، یدی یورپا نے دی اجازت
بنگلورو، 03 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس ممبر اسمبلی تنویر سیٹھ نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ یدی یورپا کو خط لکھ کر عیدالاضحی کے سبب پولیس سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں کہا گیاکہ عیدالاضحی کے سبب جانوروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جائے گا۔ایسے میں پولیس سیکورٹی مہیا کرائی جائے۔اس کے جواب میں یدی یورپا نے لکھاکہ ہم تہوار کے لئے پوری سیکوریٹی فراہم کرتے ہیں اور پولیس تحفظ دینے کا کام کرے گی،اب عیدالاضحی کے موقع پر پولیس سیکورٹی مہیا کرائی جائے گی۔کرناٹک میں اقتدار کی کمان سنبھالتے ہی وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا حکومت اپوزیشن کی تنقید کے شکار ہو گئے تھے۔یدی یورپا نے کرناٹک حکومت کے کناڈا اورثقافت محکمہ کو ٹیپو سلطان جینتی نہ منانے کا حکم جاری کیا تھا۔یہ کابینہ میٹنگ کے دوران کیا گیا تھا۔اپوزیشن نے اس مسئلے پریدی یورپاکوگھیر لیا تھا۔