نظام الدین کے اجتماع میں شریک حضرات جانچ کروالیں: اقلیتی بہبود کے سکریٹر اے بی ابراہیم کی اپیل
بنگلورو، یکم اپریل (ایس او نیوز) ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹر اے بی ابراہیم نے اپنے ایک اخباری بیان میں تبلیغی مرکز نظام الدین کے اجتماع میں مارچ کے دوران شرکت کرنے الوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ضلع یا تعلقہ میں محکمہ صحت سے رابطہ کر کے اپنی جانچ کروالیں۔ یہ خدشات ہیں کہ وہاں کے اجتماع میں شریک ہونے والے افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہوں گے۔ اس لئے وہ اپنی جانچ کروالیں تا کہ ان کی، ان کے اہل خانہ کی اور علاقے والوں کی صحت کو لاحق خطرہ کا سبب نہ بن پائیں اور یقینی بنالیں کہ ان میں کورونا وائرس کے کوئی اثرات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لئے وہ محکمہ صحت کی ہیلپ لائین 2971171-080 سے رابطہ کریں یا پھر ضلع وقف آفیسر سے رجوع ہوں جو جانچ کے لئے انتظامات کروائیں گے۔