جرمنی: مساجد پر حملے بڑھ گئے

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2020, 11:30 AM | عالمی خبریں |

برلن، 14/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) جرمن اخبار 'نوئس ڈوئچلنڈ‘ کی جانب سے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی گئی ہے، جس کے مطابق جرمنی میں مساجد پر ہونے والے حملوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق الرحمان مسجد کی طرح ہونے والے حملے جرمنی میں معمول بنتے جا رہے ہیں۔ مساجد پر ہونے والے حملوں کے اعداد و شمار جمع کرنے والی ویب سائٹ 'برانڈ آئلش‘ کے مطابق سن دو ہزار انیس میں 110 مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران مسلمانوں کو کم از کم دو عبادت گاہیں نشانے پر رہیں۔ مساجد پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے اعداد و شمار سن 2014ء سے جرمنی میں جمع کیے جا رہے ہیں اور گزشتہ برس ہونے والے حملے اب تک سب سے زیادہ حملے تھے۔

جرمنی میں انسداد امتیازی سلوک کا ادارہ فیئر بھی اس حوالے سے اعداد وشمار جمع کرتا ہے۔ اس ادارے کا مقصد نہ صرف جرمن اداروں کو معاونت فراہم کرنا بلکہ میڈیا کو بھی آگاہی فراہم کرنا ہے۔

جرمن اخبار 'نوئس ڈوئچلنڈ‘ کے مطابق 'برانڈ آئلش‘ ویب سائٹ کے اعداد وشمار دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ جرمنی میں آباد مسلم کمیونٹی کو کن خطرات کا سامنا ہے۔ سب سے زیادہ حملے گزشتہ برس جون میں ہوئے۔ اس ماہ چوبیس مساجد کو نشانہ بنایا گیا اور یہ تقریبا ہر روز ایک حملہ بنتا ہے۔ اسی مہینے جرمن شہروں کولون، ایزرلون میونخ، ڈوئسبرگ، مائنز اور من ہائیم کی مساجد کو بموں کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ باڈ ہومبرگ، مینڈن اور کولون میں واقع اسلامی اداروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی۔ اسی طرح میونسٹر اور شلیسویگ میں نامعلوم افراد نے مساجد میں رکھی ہوئی قرآن کی کاپیوں کو بھی پھاڑ دیا۔

'برانڈ آئلش‘ ویب سائٹ کے مطابق مساجد پر ہونے والے حملوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیوں کہ ہر واقعہ رپورٹ نہیں ہوتا اور نہ ہی اسے رجسٹر کیا جاتا ہے۔ سن دو ہزار اٹھارہ میں اس ویب سائٹ نے ننانوے مساجد پر حملے ریکارڈ کیے تھے جبکہ جرمن وزارت داخلہ نے ایسے حملوں کی تعداد اڑتالیس بتائی تھی۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ متاثرین عموما پولیس کے پاس ایسی شکایتیں درج کروانے سے گریز کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔