غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 50 سے زائد افراد شہید

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2023, 4:39 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

غزہ، 29/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) غزہ پٹی کے شہروں میں اسرائیل کی جانب سے معصوم عوام اور شہریوں پر اندھا دھند بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور سینکڑوں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق بیت لاحیہ، خان یونس اور المغازی پر جمعرات کو اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد افراد جاں شہید ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرا نے ایک بیان میں بتایا کہ حملوں میں بعض کی حالت قدرے تشویشناک ہے اس لئے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق، شمالی غزہ پٹی میں بیت لاحیہ میں ایک رہائشی چوک پر اسرائیلی بمباری میں 30 سے ​​زائد افراد ہلاک ہو گئے۔مسٹر قدرا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جمعرات کو غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 21,320 ہوگئی، جب کہ 55,603 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 210 افراد مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں3ہزار111طبی عملہ،40شہر دفاع کاعملہ جاں بحق  ہوا، اسرائیلی بربریت میں100سے زائد صحافی بھی جاں بحق  ہوئے۔فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں7ہزار فلسطینی لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہیں،اسرائیلی حملوں میں55ہزار243فلسطینی زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں92اسکول اور یونیورسٹیاں تباہ ہوچکی ہیں، اسرائیل نے حملے کرکے115مساجد کو شہیداور3گرجا گھروں کو تباہ کیا۔اسرائیلی حملوں میں65ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر، 23اسپتال اور53طبی مراکز بھی تباہ ہوچکے ہیں۔اسرائیلی فوج نےحملے کرکے102ایمبولینسز کو نشانہ بنایا۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...