ایشین گیمز: اسکویش میں بھی ہندوستان کو ملا گولڈ، دلچسپ مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو 1-2 سے ہرایا

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2023, 7:39 PM | اسپورٹس |

چین ، 30/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ایشین گیمز میں  ہندوستان نے اپنا دوسرا طلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ ہندوستان کی مردوں پر مشتمل اسکویش ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو ایک دلچسپ مقابلے میں شکست دے کر یہ تمغہ حاصل کیا۔ 2014 کے بعد ہندوستانی ٹیم نے پہلی بار ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ ہندوستان کے لیے 18 سالہ ابھے سنگھ نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دباؤ والے حالات میں شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ہندوستان کی جھولی میں گولڈ میڈل ڈال دیا۔

ایشیائی کھیلوں میں اسکویش کی بات کی جائے تو آج سے پہلے اس زمرے میں ہندوستان کو واحد طلائی تمغہ 2014 میں حاصل ہوا تھا۔ اس وقت ہندوستان نے ملیشیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ پھر اس کے بعد 30 ستمبر یعنی آج اسکویش میں مردوں کی ہندوستانی ٹیم نے طلائی تمغہ پر قبضہ کیا۔ آج کھیلے گئے فائنل کے تیسرے گیم میں ابھے سنگھ نے پاکستان کے زماں نور کو 7-11، 11-9، 11-7، 9-11، 10-12 سے شکست دے کر ہندوستان کا پرچم سب سے اونچا کر دیا۔ اس سے قبل سورو گھوشال نے اپنے میچ میں محمد عاصم خان کو شکست دی تھی، جبکہ مہیش منگاؤنکر کو ناصر اقبال کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ طلائی تمغہ کے بعد ہندوستان کے تمغوں کی مجموعی تعداد 36 ہو گئی ہے، جن میں 10 طلائی تمغے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی جھولی میں 13 چاندی کا تمغہ اور 13 کانسے کا تمغہ آیا ہے۔ ہندوستان 36 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل میں چوتھے مقام پر قابض ہے۔ آج صبح ہندوستان کو پہلا طلائی تمغہ مکسڈ ڈبلز ٹینس سے آیا جس کے فائنل میں روہن بوپنا اور ریتوجا بھوسلے نے جیت کا پرچم لہرایا۔ شروعاتی سیٹ 6-2 سے ہارنے کے بعد ہندوستانی جوڑی نے شاندار واپسی کی اور انھوں نے سپر ٹائی بریک 4-10 سے جیت کر ایشین گیمز چمپئن بننے کا فخر حاصل کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...