ایشیائی کھیل: ہندوستانی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی، نیپال کو 23 رنز سے شکست

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2023, 9:12 PM | اسپورٹس |

ہانگزو،3/اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم ایشین گیمز 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ آج (3 اکتوبر) کوارٹر فائنل میچ میں ہندوستان نے نیپال کو 23 رنز سے شکست دے کر آخری چار میں رسائی حاصل کر لی۔ ہندوستانی ٹیم کی جیت کے ہیرو یشسوی جیسوال تھے جنہوں نے سنچری بنا کر ٹیم انڈیا کو 200 کا ہندسہ عبور کرنے کی بنیاد فراہم کی۔

چین کے شہر ہانگزو میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے مضبوط آغاز کیا اور یشسوی اور رتوراج کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 103 رنز کی شراکت ہوئی۔ رتوراج 23 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد ہندوستان نے جلد ہی تلک ورما (2) اور وکٹ کیپر جیتیش شرما (5) کی وکٹیں کھو دیں۔ تاہم دوسرے سرے سے یشسوی کی دھماکہ خیز بلے بازی جاری رہی۔ یشسوی جیسوال 49 گیندوں میں 100 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آخر میں شیوم دوبے (25) اور رنکو سنگھ (37) نے تیز اننگز کھیلی اور ہندوستانی ٹیم کو 202 رنز تک پہنچا دیا۔

نیپال نے 203 رنز کے بڑے ہدف کا محتاط انداز میں تعاقب کیا اور اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ کشال بھرتل اور آصف شیخ نے پہلی وکٹ کے لیے 29 رنز جوڑے۔ آصف 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بھورتل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ تیسری پوزیشن پر آنے والے کشال مالا نے بھی 29 رنز بنائے۔ تاہم اس دوران نیپال کا رن ریٹ 7 کے آس پاس رہا۔ ٹاپ کے 3 بلے بازوں کے پویلین لوٹنے کے بعد کپتان روہت پاوڈل (3) بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس دوران نیپال کا سکور 11 اوورز میں 4 وکٹ پر 77 رنز تھا۔

یہاں سے دیپندرا نے 15 گیندوں پر 32 رن اور سندیپ نے 12 گیندوں پر 29 رن بنا کر نیپال کو مقابلہ میں لا دیا۔ کرن نے بھی 18 رنز بنائے اور جدوجہد کی ۔ تاہم ان تینوں کی اننگز نیپال کو فتح نہ دلا سکی کیونکہ نچلے آرڈر کے بلے باز زیادہ دیر تک پچ پر نہیں ٹھہر سکے۔ آخر میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بنا سکی۔ ہندوستان کی جانب سے روی بشنوئی اور اویش خان نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ سائی کشور نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...