ایشیا کپ بھی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی، ہند-پاک میچ کے لیے کرنا ہوگا انتظار

Source: S.O. News Service | Published on 20th May 2021, 9:34 PM | اسپورٹس |

کولمبو،20؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا بحران کی وجہ سے جہاں کئی ممالک کی معیشت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے، وہیں کھیل کے کئی انعقاد پر بھی کورونا وائرس پھیلاؤ کا برا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے جب آئی پی ایل ٹورنامنٹ کو درمیان میں ہی روکنا پڑا اور اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جون میں ہونے والے ایشیا کپ کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس سال جون میں سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ ٹی-20 ٹورنامنٹ کو کورونا وائرس کے سبب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ ’’موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس سال جون میں ہونے والے ٹورنامنٹ کو کرانا ممکن نہیں ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی-20 ٹورنامنٹ ستمبر 2020 میں ہونا تھا جسے کورونا کے سبب جون 2021 میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ چونکہ کورونا کی رفتار اس وقت کافی تیز ہے، اس لیے ٹورنامنٹ کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ اسے اب اگلے سال کرایا جائے گا۔ ایشیا کرکٹ کونسل کی جانب سے اس بارے میں فی الحال آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ بہت جلد اس تعلق سے آفیشیل بیان بھی سامنے آ جائے گا۔

قابل غور ہے کہ ایشیا کپ ٹی-20 ٹورنامنٹ ملتوی ہونے سے ایک بار پھر ان کرکٹ شیدائیوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے جو ہندوستان اور پاکستان کا میچ دیکھنے کی امید لگائے بیٹھے تھے۔ عرصہ دراز سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات بہتر نہیں ہیں جس کی وجہ سے کرکٹ کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان ایک ساتھ شامل نہیں ہو رہے۔ حالانکہ آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عالمی کپ میں ہند-پاک کرکٹ ٹیموں کا آمنا سامنا ہوتا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...