ایشیا کپ2023: ہند ۔ پاک میچ بے نتیجہ۔ بارش کی جیت

Source: S.O. News Service | Published on 3rd September 2023, 12:00 PM | اسپورٹس |

پالیکیلے ،3/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  ایشیا کپ 2023 میں سری لنکا کے شہر پالیکیلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔

ہندوستان نے پاکستان کو جیت کے لیے  267 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش کے باعث پاکستان کی اننگز شروع نہ ہو سکی۔ پاکستانی ٹیم کو اننگز کو شروع کرنے کے لیے نو بجکر 57 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا۔ اس صورت میں پاکستانی اننگز کا دورانیہ کم سے کم 20 اوورز ہوتا لیکن امپائرز نے بارش کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے میچ کو بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور  ہندوستان  دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ پاکستان ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے کر پہلے ہی دو پوائنٹ حاصل کر چکا ہے، اس طرح تین پوائنٹس کے ساتھ پاکستان ٹیبل میں پہلے نمبر پر ہے۔

ہندوستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا تھا۔  کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز سکور کیے تھے۔

ہند پاک  کی ٹیمیں سری لنکا کے پالیکیلے ا سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔ ہندوستان کی اننگز کے ابتدائی اوورز میں میچ دو بار بارش کے باعث روکنا پڑا۔

ہندوستان کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔ روہت شرما 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ شریاس آئیر آوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جن کی وکٹ حارث رؤف نے حاصل کی۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے شبمن گل رہے جنہوں نے 10 رنز بنائے۔ وہ حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

پاکستانی بالنگ نے 48 کے اسکور پر  ٹیم انڈیا کی تین وکٹیں گرا دی تھیں۔ حارث رؤف نے شریاس اییر کو آؤٹ کر کے انڈیا کی تیسری وکٹ گرائی۔ ان کا کیچ فخر زمان نے پکڑا۔

انڈیا کی پہلی دو وکٹیں شاہین آفریدی نے اپنے نام کیں۔انہوں نے انڈین کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو بولڈ کیا۔

حارث رؤف نے شبھمن گل کو آؤٹ کر کے ٹیم انڈیا کی چوتھی وکٹ گرا ئی۔  ٹیم انڈیا اس وقت تک 14.1 اوورز میں 66 رنز کے عوض چار وکٹیں کھو چکی تھی۔

ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے ہندوستان کو بچایا۔  اس جوڑی نے ہندوستان کو نازک صورتحال سے باہر کیا اور ریکارڈ پارٹنر شپ کی ۔ایشان کشن جو پاکستان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے انہوں  نے نصف سینچری مکمل کی۔ایشان کشن نے 54 گیندوں پر اپنے 50 رنز مکمل کیے۔

ایشان کشن کے بعد ان کے ساتھی بلے باز ہاردک پانڈیا نے بھی پاکستان کے خلاف نصف سینچری داغ دی۔ایشان کشن پاکستان کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ حارث رؤف نے انہیں آؤٹ کیا۔

اس کے بعد ہاردک پانڈیا بھی 87 رنز بنا کر پویلین واپس چل دیے۔

ہادرک پانڈیا کے بعد رویندر جدیجہ اور شردل ٹھاکر بھی آؤٹ ہو گئے۔ یوں انڈیا کی ٹیم نے 44 اوورز میں 242 رنز بنا لیے۔ نسیم شاہ نے بھی اس میچ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کر لی۔ انہوں نے شردل ٹھاکر کو آؤٹ کیا

انڈیا کی نویں وکٹ 262 جبکہ آخری وکٹ 266 رنز پر گری۔

شاہین آفریدی نے چار، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی نے انڈیا کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 10 اوورز میں صرف 35 رنز دیے جس کے عوض انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جن میں وراٹ کوہلی، روہت شرما، ہادک پانڈیا اور رویندر جدیجہ کی وکٹ شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...