منشیات کیس، بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کلین چٹ

Source: S.O. News Service | Published on 28th May 2022, 11:45 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 28؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو بحری جہاز میں منعقدہ ریو پارٹی میں منشیات کے استعمال کے معاملے میں منشیات مخالف دستے کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی نے کلین چٹ دے دی ہے جسکی تشکیل اس کیس پر انگلیاں اٹھنے کے بعد عمل میں آئی تھی اور اسے ازسرنو تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

آرین خان کو 2 اکتوبر 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس نے 22 دن جیل میں گزارے تھے۔ ایس آئی ٹی کو دوران تفتیش ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ آرین خان منشیات کی کسی بڑی سازش یا بین الاقوامی اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھا، اور اس چھاپے میں کئی بے ضابطگیاں تھیں جس کے دوران اسے گرفتار کیا گیا تھا۔

سنجے کمار سنگھ کی سربراہی والی ایس آئی ٹی کو دوران تفتیش ایسا بھی کوئی ثبوت دستیاب نہیں ہوا کہ اس معاملے میں آرین خان کو پھنسایا گیا ہو اور اس سے رقم بٹورنے کی کوشش کی گئی ہو۔ این سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ آرین کے علاوہ اس معاملے کے دیگر چھ ملزمین کے خلاف بھی ثبوت کی کمی کی وجہ سے انھیں بھی کلین چٹ دیا جارہا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ جب چھاپہ مارا گیا تو سوائے آرین خان اور مزید ایک ملزم کے، باقی تمام ملزمین کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی تھی ۔قانون کے مطابق اب اس رپورٹ کو خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا جایگا جسکے بعد عدالت آرین کو باعزت بری کئے جانے کا فیصلہ کر ے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔