ہائی کورٹ فیصلے کے بعد ہی ایس ایس ایل سی امتحانات
بنگلورو،27؍مئی (ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی امتحانات منسوخ کئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ عرضی داخل کی گئی ہے۔ اس عرضی پر سماعت اور تصفیہ کے بعد ہی امتحان کے تعلق سے مزید تفصیلات پیش کی جاسکیں گی۔وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم سریش کمار نے یہ بات بتائی ۔ ہم نے امتحان کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے، نقل مکانی مزدور اپنے اضلاع میں اپنے بچوں کا امتحانات کراسکتے ہیں۔ امتحانات کے لئے احتیاطی تدابیر بھی طئے کی گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پی یو سی سال دوسم انگریزی زبان کے پرچے کا امتحان نہیں ہوا ہے، یہ پر چہ چھوڑ کر دیگر تمام پرچوں کی قدر اندازی شروع کردی گئی ہے۔