کرناٹک میں پی یو سی سال دوم کے 10 اپریل کو نتائج
بنگلورو، 3/ اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) پری یونیورسٹی پی یو سی سال دوم کے امتحان کے جوابی پرچوں کی جانچ وقدر اندازی کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔
کرناٹک اسکول ایگز امنیشن وولیوویشن بورڈ نے رواں ماہ کی 10 اپریل کو پی یو سی سال دوم کے نتائج کا اعلان کرنے کی مکمل تیاری کر لی ہے۔ یکم مارچ سے شروع ہوئے پی یو سی سال دوم کے امتحانات 22 مارچ تک ریاست بھر میں منعقد ہوئے۔
پی یو سی سال دوم کے امتحانات ریاست بھر کے 1124 امتحان مراکز میں منعقد ہوئے۔ اس بار پی یو سی سال دوم امتحانات کے لئے 6 لاکھ 98 ہزار طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کروایا تھا ، ان میں سے 98 فیصد طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی ۔
ابھی حال میں آر ٹس اور کامرس کے مضامین کے جوابی پرچوں کی قدر اندازی مکمل ہوئی ہے۔
پی یو بورڈ کے ذرائع نے کہا کہ پی یو سی سال دوم کے جوابی پرچوں کی جانچ کاروائی 5 /اپریل تک پی یو سی سال دوم کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔