جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ جلسہ؛ اتحاد واتفاق پر دیا گیا زور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th January 2024, 12:18 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13 جنوری (ایس او نیوز)  جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ جلسہ مورخہ 12 جنوری بعد نماز عشاء جامع مسجد میں منعقد ہوا جس میں ذمہ داران نے اتحاد واتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  اجتماعیت  ہوگی تو اللہ کی مدد اُترے گی۔ایک طرف قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیب ندوی  تو دوسری طرف  جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم  خطیب ندوی نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و اتفاق کسی بھی قوم وملت کا قیمتی سرمایہ اور اس کے تحفظ و بقا کا ضامن ہوا کرتا ہے جو قوم اتحاد و اتفاق اور اجتماعیت و یکجہتی سے بہرہ ور ہوتی ہے اور اس دولت سے مالا مال ہوتی ہے وہی قوم اور ملت زمانہ میں پنپتی ابھرتی نکھرتی اور عروج و بلندی کی منزلیں طے کرتی ہے۔ اس سے وہ اپنے وجود اور اپنی حیثیت کو باقی رکھتی ہے ۔ قرآن و حدیث میں ہمیں جابجا اجتماعیت اور اتحاد و اتفاق پر زور دیا گیا ہے اور اختلاف و انتشار سے بچنے  اور  اس دور رہنے کی تاکید کی گئ ہے ۔ مولانا عبدالرب ندوی نے  اپنے خطاب میں محکمہ شرعیہ  کی اہمیت اور اس کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جلسہ کا آغاز عمر بشیر دامداابو کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، صُحیم خان نے نعت پاک پیش کی۔جماعت کے نائب صدر مولانا طلحہ رکن الدین ندوی نے استقبالیہ پیش کیا۔ جماعت کے جنرل سکریٹری مولوی محمد حُسین جوکاکو ندوی نے سالانہ رپورٹ پیش کیا، محاسب جناب محمد صادق پلّور نے حساب وکتاب پیش کیا،  اس موقع پر اراکین کو سوالات کا موقع فراہم کیا گیا تھا، اطمینان بخش جوابات کے بعد رپورٹ اور  حساب  کتاب کو منظور ی دی گئی۔

مولانا الیاس جاکٹی ندوی نے  دو جماعتوں  کو ایک کرنے  کے تعلق سے ہورہی میٹنگوں  کے تعلق سے معلومات فراہم کیں   اور بتایا کہ کام آگے بڑھ رہا ہے۔ جیسے جیسے کام  مزید آگے بڑٖھے گا، عوام الناس کو اس تعلق سے جانکاری فراہم کی جائے گی۔

جماعت المسلمین  کے صدر جناب ایس پی شفیع (عرف ماسٹر شفیع) نے صدارت کی۔مولانا شعیب ائیکری ندوی نے نظامت کے ساتھ اخر میں کلمہ تشکر پیش کیا اور مولانا عبدالرب خطیب ندوی کی دُعا پر جلسہ برخواست ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔