سرکاری دفاتر میں رشوت خوری اور بدعنوانی ہوئی تو سخت کارروائی کی جائےگی : ریاستی لوک آیوکتہ بی ایس پاٹل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th January 2024, 3:17 AM | ساحلی خبریں |

انکولہ :13؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز )سرکاری دفاتر میں عوامی کاموں کے متعلق غیر ضروری غفلت، دیری ، غیر مستفیدین کو سہولیات کی منظوری ، رشوت خور ی کے متعلق اگر کوئی شکایت لےکر آتاہے تو کیس درج کرلینے کے بعد سخت کارروائی کی  جائے گی۔ ریاستی لوک آیوکتہ بی ایس پاٹل نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وہ یہاں انکولہ کے ناڈور بھون میں ضلع و تعلقہ سطح کی افسران و عوامی مسائل کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتےہوئےبات کررہے تھے ۔ انہوں نے افسران کو سخت تاکید کرتےہوئے کہاکہ کسی بھی محکمہ کے خلاف شکایتیں درج ہوتی ہیں تو اس کی جانچ کے لئے لوک آیوکتہ کی تحویل میں انتظامیہ، ٹکنکل سمیت مختلف شعبہ جات ہیں۔ ان کے ذریعے حقائق کا پتہ لگا یاجائےگا۔ سرکاری ، امدادی ، بورڈ، منڈلی کے ملازمین لوک آیوکتہ کی حدود میں شمار ہوتےہیں۔ اپنے فرائض کی انجام دہی میں رشوت، بدعنوانی ، غلط استعمال ، کاموں کی خامی کمی کے تعلق سے شکایت موصول ہوئیں تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکومت اپنے عملےکو اچھی خاصی تنخواہ ، سہولیات دیتی ہے، ایمانداری کے ساتھ عوام کا کام کرنےکی بات کہی۔ انہوں نےا فسران سے کہاکہ افسران کی ذمہ داری ہےکہ وہ ضلع کے تعلقہ پنچایتوں کےذریعے دیہات میں ہونےوالے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں اور شفافیت کو باقی رکھیں۔ پنچایت کی سڑکیں معیاری ہوں۔ جو سہولیات کے اہل نہیں ہیں انہیں کوئی سہولت نہیں دی جائے۔ جل جیون منصوبے کے تحت اچھے معیاری پائپوں کو جوڑیں اور پاک صاف پانی پینے کےلئے مہیاکریں۔ واٹر ٹینکوں کو پاک صاف کریں ، گندہ پانی سپلائی کرنےکے متعلق شکایت موصول ہوئی تو سخت کارروائی کی جائےگی۔

لوک آیوکتہ نےکہاکہ جو بھی لوگ سرکاری اسپتالوں کا رخ کرتےہیں ان کی اچھی خدمت کریں، ضلع، تعلقہ اور پرائمری اسپتالوں میں صفائی کو ترجیح دیں۔ فارمیاسی سے تقسیم کی جانےوالی دوائیوں کی دستاویزات رکھی جائیں ، ضلع کےانکولہ ، کمٹہ اور کاروار سرکاری اسپتالوں کا معائنہ و جانچ کرنےکے بعدرپورٹ سونپنے کی ضلع لوک آیوکتہ ایس پی کو ہدایت دی۔

تعلقہ دفاتر میں کھاتہ، ای ۔جائیداد ، کھاتہ منتقلی کے معاملات اور زمینی دستاویزات کی عرضیوں کو فوری حل کریں۔ عوام کو ضروری دستاویزات فراہم کرنےکی تاکید کی۔ ڈی ڈی  پی آئی سے کہاکہ وہ ضلع میں اسکولوں کی خستہ عمارتوں کی درستی و مرمت کے لئے پچھلے ایک سال سےکیاگیا ہے اس تعلق سے رپورٹ دیں۔ اسکول وکالج تعلیمات عامہ محکمہ میں اگر کسی طرح کی کوئی رشوت خوری ہوتی ہے یا گیسٹ اساتذہ و لکچررس کے نام پر جعلی بل بنایاجاتاہے تو سخت کارروائی کرنےکی بات کہی۔

لوک آیوکتہ نے کہاکہ ضلع کے فاریسٹ علاقے میں اضافہ کیاجائے۔ ضلع میں 2118تالاب کی نشاندہی کرتے ہوئے سروے کیاجائے گا۔ ان میں سے اتی کرم کردہ 274تالاب کو واپس اپنی تحویل میں لیاگیا ہے، اسی طرح جو بھی تالاب اتی کرم ہوئےہیں انہیں فوری طورپر اپنی تحویل میں لینےکی ہدایت دی۔ جنگل میں جو بھی درختوں کو کاٹاگیا ہے یا کسی وجہ سے اکھڑ گئےہیں تو وہاں نئے درختوں کو لگانے اور فاریسٹ کو مزید ترقی دینےکی بات کہی۔ ضلع کے دیہی علاقوں میں باکڑا دکانوں وغیر ہ میں شراب بیچنےکےمتعلق شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایکسائز محکمہ جانچ کرکےرپورٹ دے۔ ایکسائز لائسنس کا غلط استعمال نہ ہو اس کی نگرانی کریں۔ ضلع کے سبھی افسران ایک دوسرے کاتعاون کرتےہوئے بہتر، شفاف انتظامیہ کے ذریعے عوام کی خدمت کریں۔ اترکنڑا ضلع کو ایک مثالی ضلع بنانےکی طرف توجہ دلائی ۔ اس موقع پر ضلعی افسران وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔