ریاستی لوک آیوکتہ کے ذریعے افسران وعوامی مسائل ، شکایات کی سماعت : متعلقہ محکمہ جا ت افسران کو حل کرنےکی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th January 2024, 3:17 AM | ساحلی خبریں |

انکولہ :13؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز ) ریاستی لوک آیوکتہ منصف بی ایس پاٹل نے ضلعی و تعلقہ سطح کی میٹنگ میں افسران اور عوام کے مسائل وشکایتوں  کو قبول کرنے کے بعد متعلقہ محکمہ جات کو کارروائی کرنےکی ہدایات جاری کیں۔

میٹنگ میں بیلکیری کی رنجیتا نامی عورت نے لوک آیوکتہ بی ایس پاٹل کے سامنے بہت ہی مضبوطی کے ساتھ اپنے تعلیمی ادرے کو درپیش  مسئلہ پیش کیااور محکمہ پولس کی جانب سے ہورہی ہراسانی اور پریشانی کو رکھتےہوئےکہاکہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ عورت نے  لوک آیوکتہ کے روبرو کھڑے  ہوکر  مسئلہ کی پوری تفصیل رکھتے ہوئےکہاکہ اس معاملہ میں انکولہ پولس تھانہ کے سی پی آئی ، پی ایس آئی راست طورپر ملوث ہیں۔ اپنے اسکول کے  جھنڈے کا ستون ڈھانے کے خلاف شکایت درج کرنے کے باوجود مجھے بتائے بغیر میری جعلی دستخط کرتےہوئے بی رپورٹ داخل کئےہیں۔ جب میں نے اس تعلق سے سوال کی تو مجھے دھمکی دے کر اور ذہنی اذیت دئیے ہیں۔ میں نے یہ معاملہ ضلع ایس پی کے سامنے بھی پیش کیاتو مجھے کوئی حفاظت نہیں ملنے کی بات عورت نے کہی۔ رنجیتا جب اپنا مسئلہ بیان کررہی تھی تو وہاں پولس افسران بھی موجود تھے۔ لوک آیوکتہ نے پولس افسران کو ہدایت دی کہ معاملہ کو سنجیدگی سے لیں اور اس عورت بیٹی کے ساتھ انصاف کریں۔

ایک کسان نے لوک آیوکتہ کےسامنے اپنا دکھڑا بیان کرتےہوئے کہاکہ ایک ہی سروے نمبر دولوگوں کو دےکر میرے ساتھ ناانصافی کئےہیں، اس کو حل کرتےہوئےانصاف کی گہار لگائی ۔ایک دوسرے معاملہ میں سروے کردہ نقشہ  گم ہونے کی شکایت کی۔ انکولہ تعلقہ کے ایک متاثر شخص نے بتایا کہ میرے گھر کے سامنے ہی گڑھا کھودا گیا ہے، اس سلسلے میں کارروائی کا مطالبہ لےکر کئی مرتبہ تعلقہ پنچایت افسران کو بتانے پر بھی کوئی فائدہ نہیں ہونے پر آپ کے سامنے بات رکھ رہاہوں۔ لوک آیوکتہ نے فوری طورپرتعلقہ پنچایت افسرکو بلا بھیج کر معاملہ کو جلدی حل کرنےکی سخت ہدایت دی۔ سماوی آفات میں گھر کھونے والی ایک عورت نے معاوضہ نہیں ملنے کی شکایت کی تو لوک آیوکتہ نے سبھی دستاویزات حاصل کرکے فوری معاوضہ ادا کرنےکاحکم دیا۔جنگ آزادی کی یادگار عمارتوں کو تجدید کرتےہوئے انہیں  قومی عمارتوں  میں منتقل کرنےکی کے رمیش نے مانگ رکھی۔ وکیل امیش نے 2017میں آزادی بھون کی تجدیدکاری کےلئے ایک کروڑ روپئے خرچ کئے گئے تھے۔ اس میں 8لاکھ روپیہ باقی ہے اس تعلق سے جانچ کرنے کا مطالبہ کیا۔ شرکولی میں فاریسٹ کی 32ایکڑ زمین نجی افراد کو دی گئی ہے ، جب کہ یہ زمین محکمہ فاریسٹ کی تحویل  میں آتی ہے ، آخر کن بنیادوں پر یہ زمین دی گئی ہے اس کی مفصل جانچ کرنے کا حق اطلاع کےجہد کار چیتن نایک نے مطالبہ کیا۔ اس طرح کئی سارے مسائل اور شکایتوں کو افسران کے سامنے ہی پیش کیاگیا تو لوک آیوکتہ نےوہیں موجود افسران کو متعلقہ مسائل و شکایتوں کو حل کرنےکی ہدایت جاری کی۔

ضلعی  وتعلقہ سطح کی میٹنگ میں لوک آیوکتہ نے افسران و عوامی مسائل کی سماعت کے بعد سرکاری اسپتال ، طلبا کے ہوسٹلس اور کچرہ نکاسی مراکز کا دورہ کرنا تھا۔ لیکن وقت کی کمی کےچلتے گوکرن میں منعقدہ پروگرام میں شریک ہونے کےلئے چلے گئے۔ لوک آیوکتہ کے ساتھ ضلع ڈی سی گنگوبائی مانکر، ضلع پنچایت سی ای اؤایشور کمار، ایس پی وشنو وردھن ، ضلع لوک آیوکتہ ایس پی کمار چندر، اے ڈی سی پرکاش رجپوت ڈائس پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔