وجئے پورہ: مریضہ کو لے جانے والی ایمبولینس کی ٹریکٹر سے ٹکر۔ حاملہ خاتون سمیت رحم میں پلنے والا بچہ بھی جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th December 2023, 12:24 AM | ریاستی خبریں |

وجئے پور 09 دسمبر(ایس او نیوز): حاملہ خاتون کو لے جانے والی 108 ایمبولینس سڑک کے کنارے کھڑے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون سمیت اُس کے رحم میں پلنے والے بچہ کی بھی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ تالیکوٹے پولس تھانہ حدود میں سنیچر کو پیش آیا۔

مہلوک حاملہ خاتون کی شناخت بھاگیہ شری راوتپّا پرنّاور (19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ تالی کوٹے تعلقہ کے ناودگی گاؤں کی بھاگیہ شری کی شادی ڈیڑھ سال قبل راتپّا کے ساتھ ہوئی تھی۔ بھاگیہ شری اپنی پہلی ڈیلیوری کے لیے اپنے گھر گئی تھی، آج جب درد شروع ہوا تو اسے اس کے گھر نوادگی سے تالی کوٹے کمیونٹی اسپتال لایا گیا۔ جب یہاں اس کی صحت بگڑنے لگی تو ڈاکٹروں کے مشورے پر ضلعی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں خاتون اوراس کے پیدا ہونے والے بچے کی موت کے ساتھ ساتھ ایمبولنس پر سواردو نرس اور ایک اسسٹنٹ اسٹاف زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ضلعی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

تالی کوٹے پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...