محمد زبیر کی جیل سے رِہائی کا راستہ صاف، سپریم کورٹ نے یوپی میں درج سبھی 6 معاملوں میں دی ضمانت

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2022, 11:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو اتر پردیش میں ان کے خلاف درج سبھی چھ ایف آئی آر میں عبوری ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ نے انھیں عبوری ضمانت دی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی بانڈ کے ساتھ ضمانت پر رِہا کیا جائے گا۔ حالانکہ عدالت عظمیٰ نے ان چھ ایف آئی آر کو رد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ زبیر اپنے خلاف درج سبھی یا کسی بھی ایف آئی آر کو رد کرنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کر سکتے ہیں۔

عدالت نے زبیر کے خلاف سبھی ایف آئی آر دہلی پولیس کو منتقل کر دی ہیں۔ علاوہ ازیں زبیر کے خلاف تشکیل یوپی کی ایس آئی ٹی بھی تحلیل ہو گئی ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق زبیر کو اسی معاملے میں کوئی نئی ایف آئی آر درج ہونے پر بھی تحفظ رہے گا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’’ہم باقی سبھی معاملوں میں عرضی دہندہ کو عبوری ضمانت دے رہے ہیں۔ اسے غیر معینہ مدت تک حراست میں بنائے رکھنا مناسب نہیں ہے۔‘‘ عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ زبیر کو مستقبل میں ٹوئٹ کرنے سے نہیں روک سکتے۔ اس طرح کسی شہری کو نہیں روک سکتے۔ یقینی طور سے عرضی دہندہ اگر کوئی غلطی کرے گا تو قانون کے تئیں جوابدہ ہوگا۔

دراصل یوپی حکومت نے عدالت میں زبیر کی عرضی کے خلاف سخت دلیلیں دی تھیں۔ حکومت نے اپنی دلیل میں کہا کہ ’’ملزم صحافی نہیں ہے۔ وہ خود کو فیکٹ چیکر کہتے ہیں۔ ان کے ٹوئٹ زہر پھیلا رہے ہیں۔ انھیں ان ٹوئٹس کے لیے پیسے ملتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ دہلی پولیس کے علاوہ بھی کچھ ایف آئی آر محمد زبیر کے خلاف درج کی گئی ہیں۔ یہ غازی آباد، مظفر نگر، چندولی، لکھیم پور، سیتاپور، ہاتھرس میں درج کی گئی ہیں۔ زبیر کی طرف سے 6 ایف آئی آر کو رد کرنے اور انھیں مشترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ زبیر کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے۔ زبیر کو 27 جون کو دہلی پولیس نے ایک ہندو بھگوان کے خلاف 2018 میں پوسٹ کیے گئے ایک مبینہ اشتعال انگیز ٹوئٹ سے متعلق ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ یکم جون کو اتر پردیش پولیس نے زبیر کے خلاف ہندو سَنتوں کے خلاف قابل اعتراض زبان کا استعمال کرنے کے لیے ایک اور ایف آئی آر درج کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کمیشن سے سوال

راجیہ سبھا کے رکن اور سپریم کورٹ کے مشہور وکیل کپل سبل نے 11 دن بعد الیکشن کا ڈیٹا جاری کرنے پر الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 11 دن بعد ووٹ کا ڈیٹا کمیشن کی ویب سائٹ پر آرہا ہے۔ ایسے میں میرا سوال یہ ہے کہ ڈیٹا 11 دن بعد کیوں آیا؟ آج لوگ کسی ادارے پر اعتماد نہیں ...

ریزرویشن کے سوال پر پی ایم مودی تلملا گئے ہیں، وہ بدلے کا رویہ اختیار کر رہے: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

بی جے پی کے خلاف حملہ تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اے. ریونت ریڈی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھگوا پارٹی سے اس کی ریزرویشن ختم کرنے کی مبینہ سازش کو لے کر سوال کیا، اس لیے ...

کورونا ویکسین کووی شیلڈ کے منفی اثرات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، تحقیقاتی پینل تشکیل دینے کی درخواست

کووی شیلڈ ویکسین کے حفاظتی پہلوؤں پر تنازع اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ یکم مئی کو عدالت میں خطرے کے عوامل کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہر طبی پینل تشکیل دینے کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ ...

شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے ...

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...