کرناٹک کے ٹمکورمیں ایک مسلم خاندان کے پانچ لوگوں نے کی خودکشی؛ کیا حد سے زیادہ شرح سود کی وجہ سے خودکشی پر ہوئے مجبور ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th November 2023, 11:48 PM | ریاستی خبریں |

ٹمکور  27/نومبر(ایس او نیوز): یہاں کے سداشیو نگر میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے خودکشی کرلی، جس کے تعلق سے  بتایا جارہاہے کہ   پڑوسیوں کی طرف سے ہراساں کرنے کی مبینہ کوشش سے یہ واردات پیش آئی ہے۔ مہلو کین کی  شناخت غریب صاب (36) ان کی اہلیہ  سُمّیا  (32)، ان کی بیٹی  حاجرہ  (14) ، بیٹا محمد سبحان  (10) اور  ایک بیٹا محمد مُنیر (8)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات اتوار دیر رات کو پیش آئی تھی ، مگر پیر کو معاملہ سامنے آیا۔

ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ حد سے زیادہ شرح سود اور اس کی بھرپائی  کو لے کر غریب صاب پریشان تھا اور اس کی بھرپائی نہ کرپانے کی وجہ سے اس نے اپنے پورے خاندان کے ساتھ خودکشی کرلی۔ پتہ چلا ہے کہ پولس نے اس تعلق سے پانچ لوگوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے  اور اُن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے  کہ غریب صاب  ڈیڑھ لاکھ روپئے کا مقروض تھا۔دو صفحات پر مشتمل  ایک نوٹ  چھوڑنے کے ساتھ ساتھ  اپنی زندگی ختم کرنے سے 5.22 منٹ  کی ے ایک ویڈیو بھی بنائی تھی۔ ویڈیو میں اس نے بتایا کہ کس طرح اسی عمارت کے گراؤنڈ فلور میں رہنے والے شخص اور اس کے خاندان کے افراد نے اس کے خاندان پر تشدد کیا اور انہیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔

غریب صاب نے موت سے پہلے بنائی گئی اپنی  ویڈیو میں بتایا  ہے  کہ گراؤنڈ فلور میں رہنے والا قلندرایک  شیطان صفت انسان ہے  جس نے اس کی بیوی اور بچوں کو بھی  تشدد کا نشانہ بنایا   اور اُنہیں  مارا پیٹا ہے ۔ غریب صاب نے یہ بھی کہا ہے کہ  قلندر نے  ان کے ساتھ  نازیبا زبان  بھی استعمال کی ہے۔ غریب صاب نے وڈیو میں بتایا ہے کہ "میری بیوی اور بچے ڈرتے ہیں کہ اگر میں اکیلا  مر گیا تو وہ بھی نہیں بخشے جائیں گے۔  اس لئے میرے ساتھ میری بیوی اور بچے بھی خودکشی کر رہے ہیں،‘‘  

شیرا تعلقہ کے چکناہلی کا رہنے والا غریب صاب شہر کے سداشیوا نگر میں کباب کی دکان چلا کر روزی کما رہا تھا اور  اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے شہر میں مقیم تھا۔ غریب صاب  نے  اپنی وڈیو میں یہ بھی کہا ہے کہ خودکشی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔ اُس نے کہا ہے کہ  ہم کسی کے ساتھ جھگڑا کرنے نہیں جاتے،  حالانکہ پاس  پڑوس کے لوگ ہمیں گالیاں  بھی دیتے  ہیں۔وہ  غریبوں پر ظلم  بھی  کر رہے ہیں۔ اس نے ویڈیو میں درخواست کی کہ ہماری لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہ کیا جائے۔

ضلع کے ایس پی اشوک نے بتایا کہ  پولس کو 7:30 بجے کال آئی تھی کہ ایک ہی گھر میں پانچ لوگوں نے  پھانسی لگائی ہے۔ پانچ منٹ میں پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی، گھر پر دو لاشیں لٹکی ہوئی پائی گئیں، جبکہ تین بچوں کی نعشیں بستر پر پڑی تھی۔   شیرا تعلقہ کے لکن ہلّی کے غریب صاب نے مرنے سے پہلے اپنے لواحقین کو ایک  وڈیو پیغام بھیجا  تھا، ہم چیک کریں گے کہ اس میں کیا معلومات ہیں اور ہم وڈیو پر دی گئی شکایت کی بنیاد پر کاروائی کریں گے۔ ٹمکور کے  ڈپٹی کمشنر سری نواس نے بھی جائے حادثہ پہنچ کر جائزہ لیا۔

ٹمکور سے تعلق رکھنے والے کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور کو بھی غریب صاب نے  مخاطب کرتے ہوئے اُن سے خصوصی درخواست کی ہے کہ  ملزمین کو سزا دی جائے۔ اس تعلق سے وزیرداخلہ جی پرمیشور نے بھی یقین دلایا ہے کہ  پورے معاملے کی جانچ   کی جائے گی  اور خاطیوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

 

وڈیو رپورٹ کے لئے یہاں کلک کریں

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...