ایران میں یوکرین کا طیارہ گر کر تباہ، سبھی 176 مسافر ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 8th January 2020, 8:27 PM | عالمی خبریں |

تہران،8/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) ایران کے دارالحکومت تہران کے خمینی ہوائی اڈے کے نزدیک بدھ کو یوکرین کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس میں سوار تمام 180 مسافروں کی موت ہو گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یوکرین کا طیارہ بوئینگ 737-800 جیٹ پرواز کرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ حادثہ تہران کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے پارند کے نزدیک پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین بین الاقوامی ایئر لائن کے طیارے بوئینگ 732 نے مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 15 منٹ پر پرواز کی۔ یہ طیارہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں واقع بوریسپل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے روانہ ہوا تھا کہ اچانک یہ حادثہ کا شکار ہو گیا ۔ ایرانی ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان رضا ظفر زادہ نے کہا ’’واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد محکمہ قومی ہوا بازی کی ایک تحقیقاتی ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا۔ ہم آنے والے بلیٹن میں مزید معلومات دیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یوکرائن کا 'بوئنگ 737' طیارہ آج بدھ کی صبح حادثے کا شکار ہوا ہے۔ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جاتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرائنی مسافر بردار جہاز تہران کے خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گرکرتباہ ہوگیا۔

اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق یوکرینی طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ جہاز کے ڈیٹا کا تجزیہ بتاتا ہے کہ جہاز کی رفتار کا اچانک ختم ہونا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اس میں دھماکہ ہوا۔ جہاز تہران سے یوکرائن کے دارلحکومت کیف جا رہا تھا۔

ایرانی طلبہ نیوز ایجنسی ’’ایسنا‘‘ نے ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ جہاز کریش میں کسی مسافر کا زندہ بچنا محال ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کریش کے وقت اس میں آگ لگی ہوئی تھی اور وہ زمین پر گرتے ہی شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے جبکہ سوشل میڈیا پر ہی گردش کرنے والی تصاویر میں جہاز کے مسافر کا سامان اور لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا بڑا فضائی حادثہ ہے۔ اس سے قبل 27 دسمبر کو قازقستان کی ایئر لائن 'بیک ایئر' کا طیارہ الماتی شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا جس میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔