میٹرو کے بعد بی ایم ٹی سی اور کے ایس آر ٹی سی میں بھی سخت چوکسی حفاظتی انتظامات سخت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th May 2019, 11:24 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلوو،9/مئی (ایس او نیوز) نما میٹرو میں ایک مسافر کی مشتبہ حرکتوں کے پیش نظر چوکسی بڑھانے کے بعد اب بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) اور کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) نے بھی میجسٹک کے بس اسٹیشنز پر اچانک مسافروں کی تلاشی لینے کا کام شروع کردیا ہے- یاد رہے پیر کی شام میٹرو کے میجسٹک اسٹیشن پر میٹل ڈٹیکٹر پر ایک مسافر کے داخل ہونے پر الارم بجاتھا- شک کی بنیاد پر اس سے تھیلی کھول کر دکھانے کے لئے کہا گیا تو وہ بھاگ کھڑا ہوا تھا- اس کے بعد اس نے پھر ایک دیگر دروزاہ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور وہاں بھی ویسی ہی حرکت کی- میٹرو عملہ اور کچھ آٹو ڈرائیوروں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جو ناکام رہی- اس کے بعد تمام میٹرو اسٹیشنوں پر چوکسی بڑھادی گئی ہے- بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آر سی ایل) کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر بی ایل یشونت چوہان نے بتایا کہ احتیاطاً چوکسی برتی جارہی ہے- انہوں نے کہا ”ہمارا عملہ پہلے ہی چوکس ہے- ہم نے اب انتظامات کو مزید بہتر کردیا ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہ ہونے کو یقینی بنایا جاسکے-“ یہاں سے قریب بی ایم ٹی سی اور کے ایس آر ٹی سی اسٹیشنوں پر بھی اچانک مسافروں کی تلاشی لینے کا کام شروع کردیا گیاہے- کے ایس آر ٹی سی کے ایک افسر نے بتایا کہ سری لنکا میں پیش آئے واقعہ کے بعد سے حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں - انہوں نے کہا ”ہوم گارڈز کی تعداد بڑھا کر 28 کردی گئی ہے- چونکہ بس اسٹیشن کی کوئی کمپاؤنڈ دیوار نہیں ہے- داخلہ کے تمام مقامات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے- علاقہ میں لوگوں کی حرکات وسکنات پر نظر رکھنے کے لئے 32سی سی ٹی وی کیمرے مناظر ریکارڈ کررہے ہیں -“ بی ایم ٹی سی میں حفاظتی انتظامات و نگرانی کے انچارج انوپم اگروال نے بتایا کہ مشتبہ مسافروں کا خدشہ رہنے کی وجہ سے تلاشی کارروائی جاری ہے- خاص طورپر لوگوں کے ساتھ جو سامان ہے، اس کی تلاشی پر توجہ دی گئی ہے- یہ پوچھے جانے پر کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے درمیان فاصلہ زیادہ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ ایسے کیمروں کی تعداد بڑھائی جائے-

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...