کابل کی مسجد میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی

Source: S.O. News Service | Published on 18th August 2022, 11:07 AM | عالمی خبریں |

کابل، 18؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ اس دھماکے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا نے محکمہ دفاع کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ کل کے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں نامور مذہبی عالم امیر محمد کبالی بھی شامل ہیں۔

اب تک کسی دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ ان کا افغانستان پر مکمل کنٹرول ہے لیکن اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ (آئی ایس) کے عسکریت پسند پورے ملک میں شہریوں اور پولیس پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

دو ہفتے قبل کابل میں ہونے والے دو مہلک دھماکوں میں دس افراد ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامک اسٹیٹ نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔