افغانستان: سابق ’وار لارڈ‘عبدالرشید دوستم کی مارشل کے عہدے پر ترقی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th July 2020, 6:49 PM | عالمی خبریں |

کابل،4/جولائی(آئی این ایس انڈیا) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے سابق وار لارڈ عبدالرشید دوستم کو ترقی دے کر اسے افغان فوج کے اعلی ترین منصب مارشل سے نواز دیا ہے۔ اس سلسلے میں ذمے داران نے جمعے کے روز بتایا کہ دوستم سے قبل ملکی تاریخ میں صرف دو شخصیات اس عالی عسکری منصب پر پہنچ پائی تھیں۔ واضح رہے کہ دوستم پر کئی جرائم اور شرم ناک کارروائیوں کے ارتکاب کے الزامات ہیں۔

افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ملک کا اعلی ترین عسکری منصب پانے پر دوستم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوستم کو مارشل کے مرتبے پر فائز کرنا یہ اْن ہزاروں مجاہدین کی قربانیوں کا اعتراف ہے جنہوں نے گزرے برسوں کے دوران ملک کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں اور زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ 66 سالہ عبدالرشید دوستم 2015 سے 2019 کے درمیان افغان صدر اشرف غنی کا حلیف اور ان کا نائب رہا۔ تاہم پھر دوستم نے حسب عادت اپنی وفاداری تبدیل کر لی اور 2019 کے اواخر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں عبداللہ عبداللہ کی حمایت کی۔ رواں سال مارچ میں اشرف غنی اور عبداللہ عبدللہ دونوں کی جانب سے صدارتی انتخابات جیتنے کے اعلان کے بعد ملک میں آئینی بحران نے جنم لے لیا۔ یہ صورت حال مئی تک جاری رہی جب دونوں شخصیات نے اقتدار اور اختیارات کی تقسیم سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کے تحت اشرف غنی کو کرسی صدارت پر برا جمان رہنا تھا اور اس کے مقابل عبداللہ عبداللہ کو افغان طالبان تحریک کے ساتھ مذاکرات کے معاملے کی نگرانی کرنا تھی۔ اسی طرح اقتدار کی تقسیم کے سمجھوتے میں عبدالرشید دوستم کو مارشل کے منصب پر ترقی دیئے جانے کی شق میں شامل کی گئی۔

دوستم کا شمار نمایاں ترین ازبک کمانڈروں میں ہوتا ہے۔ وہ سیاست میں اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے اور جنگوں میں اپنے وحشیانہ پن کے سبب معروف ہے۔ دوستم پر جنگی جرائم کے ارتکاب کے بھی الزامات ہیں۔ ان میں اہم ترین وہ قتل عام تھا جب 2001 میں کارگو کنٹینروں کے اندر موجود طالبان تحریک کے تقریبا دو ہزار افراد کوبیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔